کرکٹ ٹیم کے کوچ کے لیے انٹرویو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کے لیے انٹرویو کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ کرکٹ بورڈ نے کوچ کے عہدے کے لیے آسٹریلیا کے ڈیو واٹمور، رچرڈ ڈن اور جیف لاسن کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ رچرڈ ڈن سنیچر کی شب بھوربن پہنچے تھے جہاں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹرنسیم اشرف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایک پریزنٹیشن بھی دی جس کے بعد وہ اتوار کی صبح قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملنے ایبٹ آباد چلے گئے جہاں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔ 51سالہ رچرڈ ڈن کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور متعدد آسٹریلوی فاسٹ بولرز ان سے استفادہ کرچکے ہیں۔ رچرڈ ڈن 2004 میں باب وولمر کی جگہ آئی سی سی کے ہائی پرفارمنس مینیجر بھی بنے تھے۔ قومی ٹیم کے کوچ کے امیدواروں میں 49 سالہ جیف لاسن بھی شامل ہیں جو اتوار کی شب بھوربن پہنچنے والے ہیں۔ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے ملاقات اور پریزنٹیشن کے بعد ایبٹ آباد جائیں گے۔ تیسرے امیدوار ڈیو واٹمور کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں ویزا ملنے کے بعد پاکستان آئیں گے۔ رچرڈ ڈن اور جیف لاسن کے مقابلے میں ڈیو واٹمور کے پاس بین الاقوامی کرکٹ کا زیادہ تجربہ ہے۔ وہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے کوچ رہ چکے ہیں۔ ان کی کوچنگ میں سری لنکا کی ٹیم 1996 کا ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔ |
اسی بارے میں ’جدید‘ کوچ چاہیے: نسیم اشرف28 May, 2007 | کھیل جیف لاسن:پاکستان جانے کی تیاری16 June, 2007 | کھیل کوچ: جیف لاسن بھی امیدواروں میں05 June, 2007 | کھیل واٹمور پاکستانی ٹیم کے نئے کوچ؟09 May, 2007 | کھیل ’معاملے کو کریدنے کا فائدہ نہیں‘14 June, 2007 | کھیل میاں داد کو کوچ بنائیں: عامر سہیل30 May, 2007 | کھیل ’پاکستان کو کوچ کی ضرورت ہے‘28 May, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||