BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 02 June, 2007, 06:30 GMT 11:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’وولمرموت طبعی، اعلان عنقریب‘
باب وولمر
’موت کو قتل قرار دینے میں جلدبازی کی گئی‘
برطانیہ میں ایک اخبار نے کہا ہے کہ جمیکا کی پولیس اعلان کرنے والی ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر قتل نہیں ہوئے بلکہ ان کی موت تھی۔ اخبار نے یہ خبر انکوائری کے بارے میں معلومات رکھنے والے ایک شخص کے حوالے سے دی ہے۔

اخبار ڈیلی میل نے کہا ہے کہ جمیکا کے تفتیش کار آئندہ ہفتے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے کہ باب وولمر کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا ہے جس کا محرک انتہائی خراب صحت یا ذیابیطس کا مرض ہو سکتا ہے۔

اٹھاون سالہ وولمر مارچ اٹھارہ کو کنگسٹن میں پاکستانی ٹیم کی آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے اگلے روز اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کی موت کی وجہ کے بارے میں مختلف آراء کا اظہار کیا گیا تھا۔

ڈیلی میل کی خبر میں کہا گیا ہے کہ لندن میٹروپولیٹن پولیس کے تجزیے کے بعد جمیکا کی پولیس کے افسران نجی طور پر متفق ہیں کہ وولمر کی موت میں کسی کاہاتھ نہیں ہے۔

اخبار نے لکھا ہے کہ جمیکا کی پولیس کے ڈپٹی کمشنر مارک شیلڈز کے لیے، جنہوں نے تفتیش کی سربراہی کی تھی، مشکل وقت شروع ہونے والا ہے۔ اخبار نے جمیکا پولیس کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ بادی النظر میں ہمیں ایک اور پوسٹ مارٹم کروانا چاہیے تھا۔ اہلکار نے کہا کہ شیلڈز نے موت کو مشکوک قرار دینے کی بجائے اسے قتل قرار دینے میں جلد بازی کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد