جیف لاسن:پاکستان جانے کی تیاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلوی کھلاڑی جیف لاسن پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے متعلق بات چیت کے لیے پاکستان آرہے ہیں۔ خبروں کے مطابق پاکستان کے کوچ کی فہرست میں ڈیو وٹمور اور سابق فاسٹ بالر رچرڈ ڈان شامل ہیں۔نیو ساؤتھ ویلز اور نیو زی لینڈ کے کوچ سٹیو رکسن نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچ کے لیے ان سے بھی رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ لاسن نے بتایا کہ وہ پاکستان کی ویزہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد توقع ہے کہ وہ اس اختتامِ ہفتہ پاکستان روانہ ہو جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم کو کوچ کرنے کے بارے میں آسٹریلیائی روز نامے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ پاکستان ایک باصلاحیت ٹیم ہے جو زیادہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی ۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ مجھے بلایا گیا ہے میں اس کی توقع نہیں کر رہا تھا اچانک مجھے انٹر ویو کے لیے اسلام آباد مدعو کیا گیا‘۔ 49 سالہ لاسن نے 1980 سے 1989 کے دوران 46 ٹیسٹ میچوں میں 180 وکٹ لیے وہ ریٹائرمنٹ سے پہلے نیو ساؤتھ ویلز کے کپتان بھی رہے اب وہ اس کے کوچ ہیں۔ رچرڈ ڈان نے آسٹریلیا میں کوچنگ کا کریئر شروع کرنے سے پہلے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلا اور آسٹریلیائی کرکٹ میں نو سال تک سینئیر کوچ رہے۔ ڈان فاسٹ بالنگ کے کوچ کے طور پر جانے جاتے ہیں اور گلین میک گرا ، بریٹ لی ارو جیسن گلیس پی جیسے کھلاڑیوں کی ابتدائی تربیت میں ان کا اہم رول رہا ہے۔ واٹ مور سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کوچنگ کر چکے ہیں۔ | اسی بارے میں کوچ: جیف لاسن بھی امیدواروں میں05 June, 2007 | کھیل ’معاملے کو کریدنے کا فائدہ نہیں‘14 June, 2007 | کھیل پاکستانی ٹیم کا ایک ’طویل ڈراؤنا خواب‘23 March, 2007 | کھیل پاکستانی کرکٹ کے سات ہنگامہ خیز ماہ23 March, 2007 | کھیل بیٹنگ ناکام، پاکستان میچ ہار گیا13 March, 2007 | کھیل وولمر کیس:جواب طلب کرنا چاہیے12 June, 2007 | کھیل جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے: شعیب06 May, 2007 | کھیل کیمپ میں یونس، شعیب شامل نہیں22 April, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||