BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 14 June, 2007, 09:08 GMT 14:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’معاملے کو کریدنے کا فائدہ نہیں‘

یونس خان (فائل فوٹو)
یونس کے بقول انہیں پہلے دن سے یقین تھا کہ وولمر کی موت قتل نہیں ہے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آنجہانی کوچ باب وولمر کی موت کو جمیکن پولیس کی جانب سے حتمی طور پر طبعی قرار دیے جانے کے بعد پاکستانی کرکٹرز خود کو ذہنی دباؤ سے آزاد محسوس کر رہے ہیں۔

ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل یونس خان اور دانش کنیریا ان دنوں انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ جب میں نے فون پر ان دونوں کرکٹرز سے بات کی تو ان کے لہجے سے اطمینان عیاں تھا۔

یونس خان جمیکن پولیس کے خلاف کسی قسم کی عدالتی کارروائی کے حق میں نہیں ہیں۔ ان کے خیال میں یہ بات اس معاملے کو کریدنے کے مترادف ہوگی۔

یونس خان کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہر کرکٹر پر منحصر ہے کہ وہ کیا سوچ رہے ہیں اور ان کا کیا فیصلہ ہوگا تاہم جو بھی قدم ہو سوچ سمجھ کر اٹھایا جائے۔

ان کا کہنا تھا:’اس وقت سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں باب وولمر کی فیملی سے مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا مظاہرہ کرنا ہے کیونکہ اس نے ڈھائی ماہ بہت تکلیف میں گزارے کہ باب کی نعش ویسٹ انڈیز میں پڑی رہی تھی اور ان کے گھر والوں کو مختلف نوعیت کی خبروں کا سامنا کرنا پڑا۔ یقیناً یہ لوگ اب خود کو پرسکون محسوس کر رہے ہوں گے کہ باب وولمر کی موت طبعی تھی اور انہیں قتل نہیں کیا گیا‘۔

یونس خان کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے انہیں یقین تھا کہ یہ قتل نہیں ہے لیکن اس کے باوجود انہیں وولمر کے اس طرح دنیا سے چلے جانے کا دکھ ہے۔ وہ انسان دوست تھے ہر کھلاڑی سے محبت کرتے تھے اور ہر کھلاڑی پر محنت کرتے تھے افسوس ہے کہ وہ نہیں رہے۔

دانش کنیریا نے کہا کہ جمیکن پولیس کے اعلان سے بے یقینی کی کیفیت بالآخر ختم ہوگئی ہے

لیگ اسپنر دانش کنیریا سے جب میری بات ہوئی تو وہ چیمسفرڈ میں ایسیکس اور سمرسٹ کے ایک روزہ میچ میں پانچ وکٹوں کی شاندار کارکردگی کے بعد پویلین میں بیٹھے تھے۔

دانش کا کہنا تھا کہ جمیکن پولیس کے اعلان سے بے یقینی کی کیفیت بالآخر ختم ہوگئی ہے۔ یقیناً یہ تکلیف دہ صورتحال تھی جس کا کرکٹرز کو سامنا کرنا پڑا۔

اس سوال پر کہ کیا کرکٹرز کو جمیکن پولیس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنی چاہیے تو دانش کنیریا کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جو بھی فیصلہ کرے گا وہ پاکستانی ٹیم اور کرکٹرز کی بہتری کے لیے ہوگا۔ اس پر وہ مزید کچھ کہنا نہیں چاہتے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف یہ واضح کرچکے ہیں کہ جمیکن پولیس کے خلاف عدالتی چارہ جوئی نہیں کی جائے گی اور وہ اس معاملے کو اب ختم سمجھتے ہیں۔

پاکستانی اخبارات ’دلبرداشتہ وولمر‘
تاریخی شکست اور وولمر کی موت پر سرخیاں
باب وولمر ’سانپ کا زہر نہیں‘
پولیس کے مطابق وولمر کو یہ زہر نہیں دیا گیا
باب وولمر’موت طبعی تھی‘
’ باب وولمر کو قتل نہیں کیا گیا‘
باب وولمرنیا انکشاف
’وولمر کو گلا گھونٹ کر نہیں مارا گیا‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد