BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 June, 2007, 18:15 GMT 23:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سچ کی جیت، پاکستان میں ردعمل

باب وولمر
وولمر کی موت طبعی وجوہ سے ہوئی تھی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آنجہانی کوچ باب وولمر کی موت کو طبعی قرار دینے کے جمیکن پولیس کے اعلان پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالآخر سچ سامنے آگیا جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے وولمر کی موت کو پہلے قتل قراردینے پر جمیکن پولیس کو آڑ ے ہاتھوں لینے کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ پر بھی تنقید کی ہے۔

جمیکن پولیس نے منگل کو باب وولمر کی موت طبعی ہونے کا باضابطہ اعلان کیا ہے جبکہ اس سے قبل اس نے اس موت کو قتل قرار دیتے ہوئے اپنی تمام تر تحقیقات اسی بنیاد پر کی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف پہلے ہی یہ واضح کرچکے ہیں کہ ان کا جمیکن پولیس کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کا کوئی ارادہ نہیں۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے مفاد کی حفاظت کی ہرممکن کوشش کرتے ہوئے ٹیم کی بروقت اور باحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنایا اس کے علاوہ دو سفارتکار اور بعد میں دو تحقیقاتی افسران کو جمیکا بھیجا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ

جمیکن پولیس کی جانب سے وولمر کی موت طبعی قرار دینے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے مفاد کی حفاظت کی ہرممکن کوشش کرتے ہوئے ٹیم کی بروقت اور باحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنایا اس کے علاوہ دو سفارتکار اور بعد میں دو تحقیقاتی افسران کو جمیکا بھیجا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ صرف سچ کے حصول کے لئے تحقیقات کے دوران صبر وتحمل اور ہر ممکن تعاون کیا گیا اور یہ کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جمیکن پولیس کے فیصلے کو احترام کی نظر سے دیکھتا ہے۔

 وولمر کی موت طبعی قرار دیئے جانے کے بعد اب ہمیں جذباتی ردعمل کے بجائے دنیا کو یہ دکھانا ہے کہ ہم مہذب اور سمجھدار ہیں
سابق کپتان عامر سپیل

سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے لئے یہ اطمینان وسکون کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمیکن پولیس نے پیتھالوجسٹ کی رپورٹ پر تحقیقات شروع کی تھی۔ چونکہ وولمر پاکستانی ٹیم کے کوچ تھے لہذا پاکستانی کرکٹرز سے تفتیش کیا جانا فطری امر تھا البتہ اس تمام تر صورتحال میں سب سے تکلیف دہ بات یہ تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے کرتادھرتا استعفے دے کر ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

عامر سہیل نے کہا کہ وولمر کی موت طبعی قرار دیئے جانے کے بعد اب ہمیں جذباتی ردعمل کے بجائے دنیا کو یہ دکھانا ہے کہ ہم مہذب اور سمجھدار ہیں۔

سابق کپتان رمیض راجہ کا کہنا ہےکہ وولمر کی موت قتل قرار دیئے جانے کے معاملے میں جمیکن پولیس ، میڈیا اور پاکستانی ٹیم کے ورلڈ کپ کے دوران میڈیا منیجر برابر کے قصوروار ہیں جنہوں نے نت نئے غیرذمہ دارانہ بیانات کے ذریعے کھچڑی پکائی اور یہ صورتحال ملک کی بدنامی کا سبب بنی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ وہ جمیکن پولیس سے معافی کا مطالبہ کرے۔

انضمام اور نسیم اشرف
وولمر کی موت کے بعد انضمام نے رٹائرمنٹ کا اعلان کیا

سابق کپتان انتخاب عالم کے خیال میں وولمر کی موت طبعی قرار دینے کا اعلان پاکستانی ٹیم کے لئے سکون کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثبوت کے بغیر اس موت کو قتل قرار دے کر صورتحال کو بگاڑ کر رکھ دیا گیا۔ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ جب مشکل گھڑی تھی، اسوقت بورڈ خاموش بیٹھا رہا اب صرف یہی ہوسکتا ہے کہ جمیکن پولیس سے احتجاج کرتے ہوئے اس سے معافی کا مطالبہ کیا جائے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بھی وولمر کی موت طبعی قرار دیئے جانے پر پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اب اس بے یقینی کا خاتمہ ہوگیا ہے جو گزشتہ ڈھائی ماہ سے جاری تھی۔

آئی سی سی کے مطابق اب جبکہ صورتحال واضح ہوچکی ہے اور سچ طے ہوچکا ہے، امید ہے کہ اس معاملے میں توازن آئے گا۔

آئی سی سی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ کرکٹ میں اب بھی کرپشن کی بات کرتے ہیں، انہیں چاہئے کہ وہ یا تو ثبوت پیش کریں یا پھر الزامات ثابت کریں۔

’بھارت سوگوار‘
وولمر کے قتل کی خبر بھارت میں بھی زیر بحث
پی جے میرمیر کا نیا انکشاف
مشتاق نےوولمر کو شراب کی بوتلیں دی تھیں
’میڈیا ذمہ دار‘
وولمر کی موت، ابہام اور پاکستانی ٹیم کی رائے
باب وولمر’موت طبعی تھی‘
پولیس موت کو طبعی قرار دینے والی ہے: اخبار
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد