انضمام کو انڈین لیگ کی پیشکش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے اور وہ معاملات طے پاجانے کی صورت میں اس میں کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انضمام الحق نے اتوار کو عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر بی بی سی کو بتایا کہ انڈین لیگ کے منتظمین نے ان سے جدہ میں رابطہ کیا تھا اور اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ انہیں لیگ میں کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ لیگ دنیائے کرکٹ کے کئی بڑے کھلاڑیوں سے رابطے میں ہے اور وہ چاہتی ہے کہ بڑے نام ستمبر میں ہونے والی اس لیگ کی کامیابی کی ضمانت بنیں۔ انضمام الحق کے مطابق انہوں نے منتظمین سے کہا کہ وہ ان کی وطن واپسی پر تمام تر قواعد و ضوابط اور شرائط کے ساتھ باضابطہ بات چیت کریں اور اگر انہیں وہ قبول ہوئیں تو انہیں انڈین لیگ کھیلنے پر کوئی اعتراض نہ ہوگا۔ انضمام الحق نے انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممکنہ ردعمل کے بارے میں سوال پر کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کوئی اعتراض ہو گا کیونکہ وہ اسوقت سینٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔ انضمام الحق نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق کپتان کا بین الاقوامی کرئر اسوقت اہم موڑ پر ہے۔ ون ڈے کرئر کو خیرباد کہنے والے انضمام الحق ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھنے کے
پاکستان کرکٹ بورڈ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کی تیاری کے لیے مختصر وقت کے لیے فٹنس کیمپ منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں اس نے انضمام الحق کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ |
اسی بارے میں انضمام الحق مستعفی ہو گئے19 March, 2007 | کھیل انضمام الحق کی کپتانی برقرار06 September, 2006 | کھیل یوسف کی سینچری، انضمام الحق آؤٹ 15 July, 2006 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||