BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 17 June, 2007, 21:41 GMT 02:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انضمام سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر؟

انضمام
انضمام الحق نے ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑنے کے ساتھ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا تھا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت اس سال بیس کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا جارہا ہے تاہم اس بات کے امکانات بہت کم دکھائی دیتے ہیں کہ سابق کپتان انضمام الحق نیا کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔

انضمام الحق کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کے بارے میں جب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف سے سوال کیا گیا تو انہوں نے گیند سلیکشن کمیٹی کے کورٹ میں ڈالتے ہوئے کہا کہ سلیکٹرز تیس کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے کرینگے جن میں سے بیس کو سینٹرل کنٹریکٹ دیئے جائیں گے۔ دوسری جانب سلیکشن کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دے گا جو ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہونگے۔

انضمام الحق نے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کپتانی چھوڑنے کے ساتھ ساتھ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

بال سلیکٹرز کے کوچ میں
 سلیکٹرز تیس کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے کرینگے جن میں سے بیس کو سینٹرل کنٹریکٹ دیئے جائیں گے
نسیم اشرف

انضمام الحق کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یقین سے کوئی بات نہ کہے جانے کے بعد یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں سابق کپتان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے بھی یہ واضح کرچکا ہے کہ انضمام الحق کو پاکستانی ٹیم میں شامل ہونے کے لیے فارم اور فٹنس ثابت کرنی ہوگی۔ لیکن غور طلب بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کو کیمپ میں بھی نہیں بلایا ہے جس سے ان کی فٹنس پتہ چل سکے اور اسوقت فرسٹ کلاس کرکٹ بھی نہیں ہورہی ہے اس صورت میں انضمام الحق کس طرح اپنی فارم اور فٹنس دکھاسکیں گے۔ اس بارے میں سلیکشن کمیٹی کے سربراہ صلاح الدین صلو کہہ چکے ہیں کہ اس ضمن میں ٹرائلز میچز کرائے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی گڈ بک سے نکلنے والے سابق کپتانوں جاوید میانداد اور وسیم اکرم کی ٹیم میں شمولیت کے لیے ٹرائل میچ کا راستہ اختیار کیا جاچکا ہے جن میں یہ دونوں نامور کرکٹرز سرخرو ہوکر اسوقت کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے کرتا دھرتاؤں کو شرمندہ کر چکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین کے مطابق اس سال سینٹرل کنٹریکٹ میں سات کرکٹرز اے کیٹگری، سات بی کیٹگری میں اور چھ کرکٹرز سی کیٹگری میں رکھے جائیں گے۔ اے کیٹگری میں شامل ہر کرکٹر کو سالانہ تین ملین روپے ملیں گے اسی طرح بی کیٹگری کے کرکٹر کو سالانہ دو اعشاریہ پانچ ملین روپے اور سی کیٹگری کے کرکٹر کو ایک اعشاریہ آٹھ ملین روپے ملیں گے۔

ڈاکٹر نسیم اشرف نے بتایا کہ جو کرکٹرز سینٹرل کنٹریکٹ حاصل نہیں کرسکیں گے انہیں ریٹینرشپ کے طور پر چالیس اور تیس ہزار روپے ماہانہ ملے گا۔

انضمامانضمام کا کیریئر
ورلڈ کپ سے عروج، ورلڈ کپ پر اختتام
سابق کپتان انضمام الحقورلڈ کپ میں ہار
انضمام کا آمرانہ رویہ: انکوائری رپورٹ
پاکستان کی شکست
انضمام نہیں، بورڈ ذمہ دار: سابق ٹیسٹ کرکٹرز
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد