انڈین لیگ، سری لنکا کی وارننگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان اور انڈیا کے کرکٹ بورڈ کی طرح اپنے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی قومی کھلاڑی نے انڈین کرکٹ لیگ میں حصہ لیا تو انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سری لنکا کے کرکٹ سیکرٹری کنگادرن متھیوانن کا کہنا ہے کہ لیگ میں حصہ لینے والے کسی بھی کھلاڑی کو ’ڈومیسٹک کرکٹ اور انتظامی عہدہ کے لیے بھی نامزد نہیں کیا جائے گا‘۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے لیگ میں حصہ لینے والے سری لنکن امپائر اور کمینٹیٹر بھی متاثر ہوں گے۔ سری لنکا کے سابقہ کپتان مارون اتاپتو نے بورڈ کے ساتھ اپنے سینٹرل کنٹریکٹ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور وہ ممکنہ طور پر انڈین لیگ میں شمولیت کے خواہشمند ہیں۔ رسل آرنلڈ جو کہ باقاعدہ طور پر ریٹائر ہو چکے ہیں اور ٹیلی وژن پر کمنٹیٹر کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں نے ایک بیان میں انڈین لیگ میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے۔ سری لنکا کی جانب سے آئی سی سی ورلڈ ٹونٹی ٹونٹی کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں شامل سنتھ جے سوریا کا نام بھی انڈین لیگ سے جوڑا جا رہا ہے۔ لیکن سیکرٹری کنگادرن متھیوانن کا کہنا ہے کہ ’قومی ٹیم میں شامل کسی بھی کھلاڑی نے انڈین لیگ میں شامل ہونے کی غرض سے بورڈ سے رابطہ نہیں کیا ہے‘۔ ویسٹ انڈیز کے سابقہ کپتان اور ریٹائر کھلاڑی برائن لارا جنہیں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے، اب تک کے واحد نامور کھلاڑی ہیں جنہوں نے انڈین لیگ میں اپنی شمولیت کی تصدیق کی ہے۔ |
اسی بارے میں کرکٹ لیگ: انڈیا میں تنازعہ جاری05 August, 2007 | کھیل انڈین کرکٹ لیگ ناقابل قبول02 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||