انڈین لیگ میں دلچسپی کی تصدیق | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عظیم آسٹریلوی فاسٹ بالر گلین میگرا نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ برائن لارا کی طرح انڈین لیگ کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ گلین میگرا نے کہا کہ انڈین لیگ ان کے لیے کشش کا باعث ہے۔ اس سے آپ کچھ پیسے بھی کما سکتے ہیں۔ مجھے دوبارہ کھیلنے کے قابل ہونے کے لیے شاید ایک ماہ کی ضرورت ہو گی۔ برائن لارا کو سائن کرنے کے باوجود انڈین لیگ کے منتظمین کئی حالیہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی پہلے ہی انڈین لیگ کھیلنے سے معذوری ظاہر کر چکے ہیں۔ پاکستان اور انڈیا نے کہا کہ وہ قومی کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں پر انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے کی صورت میں پابندی عائد کر سکتے ہیں۔ انڈین لیگ کے تحت ہونے والے مقابلوں میں چھ ٹیموں کے درمیان ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلنے جائیں گے۔ سابق آسٹریلوی کھلاڑی ڈین جونز، جو بڑے بڑے کھلاڑیوں کو مقابلے میں شرکت کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ انڈین لیگ مقابلے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے کھلاڑیوں کے انڈین لیگ مقابلوں میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کرنے پر کرکٹ کے شائقین اور ناظرین کو بہت خوشی ہو گی۔ پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ انہیں انڈین لیگ کے منتظمین کی طرف سے اچھی خاصی رقم کی پیش کش کی گئی تھی لیکن میں نے فیصلہ کیا کہ میرے لیے ملک کہیں زیادہ اہم ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انہیں نام، شہرت اور پیسے دیا ہے، اس لیے میرا خیال ہے کہ مجھے اپنے ملک کے لیے کھیلنا چاہیے۔ محمد یوسف اور عبدالرزاق جنہیں تازہ پاکستانی کنٹریکٹ لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا انڈین کرکٹ لیگ کے ممکنہ ٹارگٹ ہو سکتے ہیں۔ | اسی بارے میں انڈین لیگ: کرکٹرز کے قانونی مشورے02 August, 2007 | کھیل انڈین لیگ کھیلیں: سابق کرکٹرز03 August, 2007 | کھیل انڈیا لیگ، شعیب اختر کا انکار03 August, 2007 | کھیل کرکٹ لیگ: انڈیا میں تنازعہ جاری05 August, 2007 | کھیل انڈین کرکٹ لیگ ناقابل قبول02 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||