BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 03 August, 2007, 19:05 GMT 00:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا لیگ، شعیب اختر کا انکار

شعیب اختر
شعیب اختر جنوبی افریقہ کے خلاف جنوری میں میچ وننگ کارکردگی کے بعد سےبین الاقوامی کرکٹ سےدورہیں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شعیب اختر نے انڈیا کرکٹ لیگ کھیلنے کی ’پرکشش‘ پیشکش ٹھکرا دی ہے۔

شعیب اختر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پہلے موجودہ کرکٹر ہیں جنہوں نے تسلیم کیا ہے کہ انہیں انڈیا کی لیگ کی پیشکش ہوئی ہے۔

سابق کپتان انضمام الحق نے چند روز قبل یہ انکشاف کیا تھا کہ انہیں انڈیا لیگ کھیلنے کی آفر ہوئی ہے اور اگر معاملات طے پاجاتے ہیں تو انہیں وہاں جا کر کھیلنے پر کوئی اعتراض نہ ہوگا۔

شعیب اختر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہونے والی پیشکش پرکشش معاوضے پر مبنی تھی لیکن ان کی پہلی ترجیح ملک کے لیے کھیلنا ہے۔

انہیں پتہ ہے کہ اگر وہ یہ آفر قبول کرتے ہیں تو پھر ملک کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔ وہ ملک کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں۔ ان کی شناخت ملک سے ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ وہ آنے والے اہم سیزن میں مکمل فٹ رہ کر پاکستانی ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی ٹیم کو جنوبی افریقہ، انڈیا اور آسٹریلیا جیسی سخت ٹیموں سے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنی ہیں۔

شعیب اختر جنوبی افریقہ کے خلاف اس سال جنوری میں پورٹ الزبتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کی میچ وننگ کارکردگی کے بعد سے بین الاقوامی کرکٹ سے دور ہیں اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آنا چاہتے ہیں۔

وہ ان دنوں قومی کیمپ میں شریک ہیں تاہم شدید گرمی اور گردن میں تکلیف کی شکایت کے سبب وہ کیمپ میں ہونے والے پریکٹس میچوں میں برائے نام ہی حصہ لے سکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد