انڈین کرکٹ لیگ پر ملا جلا ردعمل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈین کرکٹ لیگ نے پیر کو انڈیا اور دوسرے ملکوں کے پچاس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ آئی سی ایل کے اس اقدام نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ سوائے دنیش مونگیا کے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے کسی انڈین کرکٹ کھلاڑی نے حالانکہ آئی سی ایل کو جوائن نہیں کیا ہے لیکن قومی کرکٹ یعنی رنجی ٹرافی کھیلنے والے بڑے سٹار کھلاڑی اس میں شامل ہو گئے ہیں۔ آئی سی ایل میں کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین کپل دیو نے یہ بتانے سے انکار کر دیا تھا کہ وہ کھلاڑیوں کو کتنی رقم دے رہے ہیں لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ رنجی ٹرافی یا قومی کرکٹ کھیلنے والے ہر کھلاڑی کو بی سی سی آئی سے چھ گنا زیادہ معاوضہ دیا جا رہا ہے۔
سابق کرکٹ کھلاڑی چیتن چوہان اسے ایک اچھا قدم مانتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ کھلاڑیوں کو ایک اچھا متبادل ملا ہے۔ وقت اور حالات بدل رہے ہیں اور اب انہیں اس بات کا فیصلہ کرنا ہے کہ ان کے لیے کیا صحیح ہے‘۔ کرکٹ کے سابق وکٹ کیپر کرن مورے آئی سی ایل کو کھلاڑیوں کے لیے ایک صحیح پلیٹ فارم قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے کے اچھے مواقع ملیں گے اور پھر اسی ٹٰیم سے انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب ہو گا۔ کرن مورے نے اس بات سے انکار کیا کہ کھلاڑی صرف پیسوں کے لیے آئی سی ایل میں شامل ہوئے ہیں۔ ہر کھلاڑی گیم کھیلنا چاہتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنانا چاہتا ہے جو انہیں آئی سی ایل کے پلیٹ فارم سے مل سکتی ہے‘۔
کرکٹ صحافی راجن بالا نے ایک ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں آئی سی ایل کے قیام کو کرکٹ کی دنیا میں ایک انقلاب کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت اچھا ہوا ہے۔ ویسے بھی بی سی سی آئی میں سیاست چلتی تھی اچھے کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع نہیں دیے جاتے تھے۔ بہار جیسی ریاست سے کوئی کھلاڑی رنجی میں نہیں لیا جاتا تھا‘۔ بالا کے مطابق ’گلوبلائزیشن کے اس دور میں کرکٹ کو کیوں الگ رکھا جائے۔ یہ ایک اچھا موقع ہے جب اچھے کھلاڑی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر گیم کھلیں‘۔ |
اسی بارے میں کرکٹ لیگ: انڈیا میں تنازعہ جاری05 August, 2007 | کھیل انڈین لیگ کھیلیں: سابق کرکٹرز03 August, 2007 | کھیل کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ مل گئے03 August, 2007 | کھیل انڈین لیگ: کرکٹرز کے قانونی مشورے02 August, 2007 | کھیل انڈین کرکٹ لیگ ناقابل قبول02 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||