انضمام، یوسف انڈین لیگ میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کھلاڑیوں کی انڈین کرکٹ لیگ میں شمولیت کی قیاس آرائیاں اس وقت حقیقت کی شکل اختیار کر گئیں جب انڈین کرکٹ لیگ کے حکام نے منگل کو ممبئی میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں اپنے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ آئی سی ایل میں شرکت کے لیے چھ غیر ملکیوں سمیت چوالیس بھارتی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں میں پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق، محمد یوسف، عبدالرزاق اور عمران فرحت جنوبی افریقہ کے لانس کلوزنر اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا شامل ہیں۔ یاد رہے کہ عبدالرزاق نے منگل کو ہی مبینہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویے کے خلاف احتجاجاً بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ عمران فرحت بھی بورڈ کو انہیں سینٹرل کنٹریکٹ سے آزاد کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ جن پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی سی ایل کی پیشکش ہوئی تھی ان میں شعیب اختر اور محمد آصف کا نام بھی لیا جا رہا تھا تاہم حتمی فہرست میں ان کے نام شامل نہیں۔ جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اظہر محمود بھی انڈین لیگ میں شامل ہونے والے ہیں۔
کپل دیو نے کہا کہ ان کی نیت مثبت ہے اور اس لیے انہیں امید ہے کہ وہ کامیاب ہوں گے۔ کپل نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ وہ کھلاڑیوں کو کتنی فیس دیں گے اور یہ کہ یہ معاہدہ کتنے برس کا ہوگا۔ ایسل گروپ کی یہ ’آئی سی ایل‘ اسی برس نومبر سے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ شروع کرے گی جس کے بعد ہر سال پچاس میچ کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے لیے کھلاڑیوں کے اعلان کے بعد بی سی سی آئی نے ہنگامی طور پر اعلٰی عہدیداران کا ایک اجلاس طلب کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے آئی سی ایل کے قیام کا خیرمقدم نہیں کیا اور اس میں شامل کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی کاروائی یا انہیں بی سی سی آئی سے بے دخل کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جار ہا ہے۔ | اسی بارے میں رولز پر سمجھوتہ نہیں: نسیم اشرف20 August, 2007 | کھیل انضمام کا یارکشائر کاؤنٹی سے معاہدہ 15 August, 2007 | کھیل کرکٹ لیگ: انڈیا میں تنازعہ جاری05 August, 2007 | کھیل انڈیا لیگ، شعیب اختر کا انکار03 August, 2007 | کھیل انڈین لیگ کھیلیں: سابق کرکٹرز03 August, 2007 | کھیل انڈین کرکٹ لیگ ناقابل قبول02 August, 2007 | کھیل انڈین لیگ: کرکٹرز کے قانونی مشورے02 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||