رولز پر سمجھوتہ نہیں: نسیم اشرف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نسیم اشرف نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے انگلِش کاؤنٹی اور انڈین کرکٹ لیگ (آئي سی ایل) میں کھیلنے کے بارے میں پی سی بی کی پالیسیاں مختلف نہیں بلکہ بنیادی فرق قوانین اور اصولوں کا ہے۔ وہ ہفتے کی شب امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر ٹی نیک میں ’پاکستان یو ایس لیگ‘ کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب کے دوران صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی فرق یہ ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ کو قانونی طور پر اجازت ہے جو آئی سی سی کی طرف سے بھی منظور شدہ ہے جبکہ انڈین کرکٹ لیگ ابھی آئی سی سی سے منظور شدہ نہیں ہے اور ابھی تک دنیا کے کسی ریگولر کھلاڑی نے آئی سی ایل میں کھیلنے کے لیے سائن نہیں کیا ہے- نسیم اشرف نے کہا:’ہم ڈسپلِن اور رولز پر سمجھوتہ نہیں کریں گے- اگر کوئی پلیئر یا کوئی شخص یہ سمجھے کہ رولز سے بالاتر ہے تو اسے ایسا نہیں کرنے دیا جائے گا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے انگلینڈ کاؤنٹی کرکٹ میں کھیلنے کے لیے عمر گل اور محمد آصف کو جانے سے روک دیا تھا کیونکہ کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کا بڑا خطرہ تھا- اس سے پاکستان کو نقصان ہوسکتا تھا- پاکستان کرکٹ بورڈ کا فرض یہ ہے کہ پاکستان کے یہ کھلاڑی جو کہ کرکٹ کے اثاثے ہیں ان کو سب سے پہلے تحفظ فراہم کرنا ہے۔‘ گزشتہ چند دنوں سے اس طرح کی خبریں سننے میں آرہی ہیں کہ پاکستان کے کئی کھلاڑیوں نے انڈین کرکٹ لیگ میں کھیلنے کے لیے سائن کرلیا ہے۔ | اسی بارے میں محمد آصف کو دس کروڑ کی پیش کش19 August, 2007 | کھیل سیاستداں ناکام، کھلاڑی کامیاب 14 August, 2007 | کھیل عبدالرزاق احتجاجاً ریٹائر ہوگئے20 August, 2007 | کھیل یوسف، عبدالرزاق ٹیم سے باہر07 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||