انضمام کا یارکشائر کاؤنٹی سے معاہدہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے مختصر مدت کا معاہدہ کر لیا ہے۔ بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے انضمام نے بتایا کہ وہ کاؤنٹی کھیلنے کے لیے پیر کو انگلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔ یارکشائر کاؤنٹی سے معاہدے کے سلسلے میں کاؤنٹی کوچ کے علاوہ انگلینڈ کے سابق بیٹسمین جیف بائیکاٹ نے بھی انضمام سے رابطہ کیا تھا۔ یارکشائر سیزن کے آخری حصے میں انضمام الحق کو یونس خان کی جگہ اپنی ٹیم میں شامل کررہی ہے۔ یونس خان پاکستانی ٹیم کی طرف سے کھیلنے کی وجہ سے کاؤنٹی کو دستیاب نہیں ہونگے۔ انضمام الحق کو کاؤنٹی سیزن میں تین چار روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلنے کو ملیں گے۔ انضمام الحق کے انتہائی قریبی اور مصدقہ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سابق کپتان نے طویل غوروخوض کے بعد بھارتی کرکٹ لیگ میں کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ جلد ہی معاہدے پر دستخط بھی کردیں گے۔ واضح رہے کہ انضمام الحق کو گزشتہ دنوں انڈین لیگ کھیلنے کی پیشکش ہوئی تھی جس پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس بارے میں غور کررہے ہیں اور ان کا موقف یہ رہا ہے کہ چونکہ انہیں سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا لہذا انہیں کہیں بھی جاکر کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت درکار نہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ انڈین لیگ کھیلنے والے کرکٹرز کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔ انضمام الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس کے نام پر ایبٹ آباد میں کیمپ لگایا جو ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مخصوص نہ تھا اس کیمپ میں بتیس کھلاڑی تو بلالیے لیکن انہیں نظرانداز کردیا گیا حالانکہ بورڈ کے چیئرمین اور چیف سلیکٹر بار بار ان کی فٹنس کی بات کرتے رہے ہیں، اس کیمپ میں آکر وہ اپنی فٹنس پر مزید توجہ دے سکتے تھے۔ |
اسی بارے میں انضمام کو انڈین لیگ کی پیشکش29 July, 2007 | کھیل ’انضمام کو کیمپ میں بلائیں گے‘23 July, 2007 | کھیل انضمام سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر16 July, 2007 | کھیل انضمام سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر؟17 June, 2007 | کھیل انضمام کو کنٹریکٹ ملے گا؟02 June, 2007 | کھیل ’انضمام نہیں، بورڈ ذمہ دار‘18 May, 2007 | کھیل آمر اور خود سر نہیں: انضمام 17 May, 2007 | کھیل انضمام اور اکثر کھلاڑی وطن واپس28 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||