ڈوپ ٹیسٹ: شعیب، آصف کلیئر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر شعیب اختر اور محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ میں کلیئر ہوگئے ہیں۔ دونوں بولروں سمیت ٹیم کے چھبیس کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کے نتائج ملایشیائی لیبارٹری سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو موصول ہوگئے ہیں جن کے مطابق تمام ٹیسٹ نیگیٹیو ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اعلان کردہ تمام تیس ممکنہ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرائے تھے جن میں سے ستائیس اس وقت کراچی کے تربیتی کیمپ میں موجود ہیں۔ ان ڈوپ ٹیسٹوں کا مقصد گزشتہ سال چیمپئنز ٹرافی جیسی صورتحال سے بچنا تھا جس میں محمد آصف اور شعیب اختر کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت پائے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو دونوں کو ٹیم سے دستبردار کرانا پڑا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے دونوں بولروں پر پابندی کی سزا سنائی تھی لیکن پھر انہیں بری کردیا تھا جس پر واڈا نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بریت کے فیصلے کو کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ تاہم عالمی عدالت نے فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حق میں دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے ڈوپنگ کا یہ معاملہ اپنے قواعد وضوابط کے تحت نمٹایا ہے اور واڈا کا اس پر اختیار نہیں ۔تاہم اس بار پاکستان کرکٹ بورڈ نے واڈا کے قانون کو اپنے قواعد وضوابط سے منسلک کیا ہے تاکہ کوئی تنازعہ کھڑا نہ ہو۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق انگلینڈ میں کاؤنٹی اور لیگ کھیلنے والے یونس خان، یاسرعرفات، دانش کنیریا اور ذوالقرنین حیدر کے ڈوپ ٹیسٹ انگلینڈ میں کرائے گئے ہیں اور ان کے نتائج بھی چند روز میں موصول ہوجائیں گے۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان دس اگست کو متوقع ہے۔ | اسی بارے میں ٹیم کا بھی فائدہ، میرا بھی: آصف14 July, 2007 | کھیل ٹونٹی ٹونٹی سے پہلے ڈوپنگ ٹیسٹ23 July, 2007 | کھیل پاکستانی کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ31 July, 2007 | کھیل ’ڈوپنگ کا شکار نائب کپتان‘23 May, 2007 | کھیل انڈیا لیگ، شعیب اختر کا انکار03 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||