جرمانے کے خلاف شعیب کی اپیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فاسٹ بولر شعیب اختر نے کرکٹ بورڈ کی طرف سے عائد کیے گئے جرمانے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔ پہلے یہ اطلاع آئی تھی کہ شعیب اختر نے اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بقول ان کے وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک افسر کے مبینہ نامناسب رویے پر بھی سخت مشتعل تھے اور انہوں نے اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف سے بھی بات کی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے منیجر کو بتائے بغیر کیمپ چھوڑ کر چلے جانے پر شعیب اختر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت حسین نغمی نے بی بی سی کو بتایا کہ شعیب اختر کی باقاعدہ اپیل پاکستان کرکٹ بورڈ کو مل گئی ہے اور اب اپیل کمیٹی اس کا جائزہ لے گی۔ شفقت نغمی نے اپنے اس اخباری بیان پر تبصرہ کرنے سے معذرت چاہی جس میں انہوں نے کہا ہے تھا کہ شعیب اختر نے انہیں فون کر کے منیجر کو بتائے بغیر کیمپ سے جانے کی غلطی تسلیم کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپیل کے بعد چونکہ معاملہ اب مختلف صورت اختیار کرگیا ہے لہذا ان کا اس بارے میں کچھ کہنا مناسب نہیں۔ شفقت حسین نغمی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ عبدالرزاق کے خلاف تادیبی کارروائی کے مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لے رہا ہے جنہوں نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ پر تنقید کی تھی۔ | اسی بارے میں شعیب کو تین لاکھ روپے جرمانہ08 August, 2007 | کھیل شعیب اختر بھی کیمپ سے باہر04 August, 2007 | کھیل ڈوپ ٹیسٹ: شعیب، آصف کلیئر04 August, 2007 | کھیل کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ مل گئے03 August, 2007 | کھیل انڈیا لیگ، شعیب اختر کا انکار03 August, 2007 | کھیل محمد یوسف کیمپ سے چلے گئے01 August, 2007 | کھیل شعیب کا استعمال بوقت ضرورت30 July, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||