BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 04 August, 2007, 21:25 GMT 02:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب اختر بھی کیمپ سے باہر

شعیب اختر
شعیب کا ان فٹ ہونا ان کی ٹیم میں واپسی کی راہ میں حائل ہو سکتا ہے
فاسٹ بولر شعیب اختر فٹنس مسائل سے دوچار ہونے کے باعث قومی کرکٹ کیمپ چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

ان کی گردن میں تکلیف ہے اور ڈاکٹر نے انہیں ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

شعیب اختر کیمپ چھوڑ کر جانے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ ان سے قبل محمد یوسف والدہ کی بیماری اور عبدالرزاق بخار میں مبتلا ہونے کے سبب کیمپ سے جا چکے ہیں۔

ایک ایسے موقع پر جب ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان ہونے والا ہے شعیب اختر کا ان فٹ ہو جانا ان کی پاکستانی ٹیم میں واپسی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

اگرچہ سلیکٹرز ان کی فٹنس کو معمولی نوعیت کی قرار دے رہے ہیں لیکن فٹنس کے معاملے میں ان کی’شہرت‘ دیکھتے ہوئے ممکن ہے کہ سلیکٹرز خطرہ مول لینے کے لیے تیار نہ ہوں۔

شعیب اختر کراچی کے کیمپ میں کھیلے گئے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے آٹھ میچوں میں سے صرف ایک میں ہی حصہ لے سکے لیکن اس میں بھی ان کی فٹنس سوالیہ نشان بنی رہی۔

شعیب اختر ایک دن کی تاخیر سے کیمپ میں شامل ہوئے تھے۔ ٹیم کے منیجر طلعت علی نے اس کی وجہ ان کی گھریلو مصروفیات بتائی تھی لیکن کیمپ میں شامل ہوتے ہی وہ پریکٹس میچ نہیں کھیلے جس کے بارے میں طلعت علی نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں آرام دیا گیا ہے اور جب شعیب اختر اپنا پہلا میچ کھیلنے میدان میں اترے تو صاف دکھائی دے رہا تھا کہ وہ اپنے بڑھتے ہوئے وزن کے ساتھ کھیلتے ہوئے تگ ودو میں مصروف ہیں۔

وہ اپنے مقررہ چار اوورز پورے نہ کرا سکے اور تین اوورز کروا کر ڈریسنگ روم میں جا بیٹھے۔ جب اس بارے میں منیجر سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ اس کی وجہ سخت گرمی ہے اور شعیب اختر ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے فیلڈ سے باہر چلے گئے تھے اور وہ دوسری ٹیم کی بیٹنگ میں چار اوورز کرکے اپنی فٹنس دکھادیں گے لیکن دوسری اننگز میں بھی وہ چار کے بجائے تین اوورز ہی کرا سکے۔

شعیب اختر آخری بار اس سال جنوری میں جنوبی افریقہ کے خلاف پورٹ الزبتھ ٹیسٹ میں کھیلے تھے جس کی پہلی اننگز میں ان کی چار وکٹوں کی شاندار کارکردگی نے پاکستان کی جیت کی بنیاد رکھی تھی لیکن ان فٹ ہوجانے کے نتیجے میں وہ نہ صرف دوسری اننگز بلکہ اگلے ٹیسٹ میں بھی کھیلنے کے قابل نہ رہے۔

شعیب اختر کے علاوہ عبدالرزاق اور محمد یوسف کا سلیکشن بھی بے یقینی سے دوچار دکھائی دیتا ہے۔ بظاہر پاکستان کرکٹ بورڈ دونوں کو ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے ڈراپ کئے جانے کی قیاس آرائیوں کی تردید کر رہا ہے لیکن دونوں کھلاڑیوں کا ٹیم میں شامل ہونا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد