انگلینڈ نے زمبابوے کو ہرا دیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے گروپ بی کے کیپ ٹاؤن میں ہونیوالے ایک میچ میں انگلینڈ نے زمبابوے کو پچاس رنز سےشکست دے دی ہے۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھاسی رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے کیون پیٹرسن نے سینتیس گیندیں کھیلتے ہوئے سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے نواسی رنز بنائے۔ گزشتہ روز آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کرنے والی زمبابوے کی ٹیم نے انگلینڈ کی طرف سے دیے گئے ہدف کے حصول کے لیے شاندار آغاز کیا اور اس کے افتتاحی بلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں چوہتر رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین برینڈن ٹیلر نے ایک بار پھر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینتالیس رنز بنائے۔ لیکن اس موقع پر ڈیمی مشکرینوش نے اوپر تلے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے زمبابوے کی ٹیم کے لیے صورتحال مشکل کر دی۔ انگلینڈ کے کپتان نے میچ کے بعد دیے گئے انٹرویو میں زمبابوے کی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی ٹیم کی پرفارمنس اگرچہ بہت اچھی نہیں تھی لیکن مشکلات پر قابو پاتے ہوئے میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔
انہوں نے کہا ’شوفیلڈ اور مشکرینوس نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے میچ کا پانسہ اس وقت پلٹ دیا جب انہوں نے (زمبابوے) اننگز کا آغاز شاندار طریقے سے کر لیا تھا۔‘ شوفیلڈ نے انگلینڈ کی طرف سے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ زمبابوے کے کوچ رابن براؤن نے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سپنرز ان کے کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے جبکہ آسٹریلیا کے تیز بالروں کے خلاف انہوں نے محفوظ شاٹس کھیل کر فتح حاصل کی تھی۔ ’انہوں نے (انگلینڈ) نے اچھی بالنگ کی اور ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف بھی ایسی ہی بالنگ کا مظاہرہ کرینگے۔‘ آسٹریلیا اگر انگلینڈ سے بھی ہار گیا تو ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا اور گروپ بی سے انگلینڈ اور زمبابوے سپر ایٹ مرحلے میں داخل ہوجائیں گے۔ |
اسی بارے میں زمبابوے نے آسٹریلیا کو ہرا دیا12 September, 2007 | کھیل آفریدی چھاگئے، پاکستان جیت گیا12 September, 2007 | کھیل ورلڈ ٹوئنٹی 20: جنوبی افریقہ کی فتح11 September, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||