انڈیا اور پاکستان فائنل میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈربن میں ہونے والے ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد انڈیا آسٹریلیا کو پندرہ رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف پاکستان سے ہوگا۔ انڈیا نے سست آغاز کے بعد یوراج سنگھ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنا پائی۔ یوراج سنگھ نے صرف تیس گیندوں پر پانچ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے ستر رنز بنائے۔ یوراج کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ سکور میتھیو ہیڈن نے بنایا۔ وہ 62 رنز بنا کر سریسانتھ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ سمنڈز نے 43 رنز بنائے اور انہیں عرفان پٹھان نے بولڈ کیا۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 36 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان گلکرسٹ کو سریسانتھ نے بولڈ کر دیا۔ ہوج صرف گیارہ رنز بنا کر پٹھان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ سریسانتھ نے عمدہ بالنگ کی اور چار اوورز میں صرف بارہ رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل انڈیا کی اوپنرز نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور سہواگ چھٹے اوور میں صرف نو رنز بنا کر جانسن کی گیند پر گلکرسٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ گوتم گھمبیر کو بھی جانسن نے آؤٹ کیا۔ گھمبیر 24 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اٹاپا اور یوراج نے تیز کھیلتے ہوئے پچاس رنز کی پارٹنر شپ مکمل کی جس کے بعد اٹاپا 34 کے انفردی سکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی نے صرف اکیس گیندوں پر 36 رنز بنائے۔ انڈیا کے کپتان دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پیر کو ہونے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں انڈیا کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا جو کہ نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ |
اسی بارے میں ’جوش کے ساتھ ہوش‘13 September, 2007 | کھیل انڈیا نے پاکستان کو ہرا دیا14 September, 2007 | کھیل سیمی فائنل تک رسائی کا اچھا موقع ہے: بٹ17 September, 2007 | کھیل بریٹ لی کی ہیٹ ٹرک، انگلینڈ کی ہار17 September, 2007 | کھیل پاکستان سیمی فائنل میں 18 September, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||