BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 September, 2007, 18:48 GMT 23:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’آخری گیند پر رن کا یقین تھا‘

مصباح الحق
بھارت کے خلاف مصباح الحق نے پوری ذمہ داری کے ساتھ بیٹنگ کی
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین مصباح الحق کو یقین تھا کہ وہ آخری گیند پر ایک رن بنا کر پاکستان کو بھارت کے خلاف جیت سے ہمکنار کر دیں گے لیکن ایسا نہ کرنے پر انہیں افسوس ہے۔

سری لنکا کے خلاف سپرایٹ مرحلے کے میچ سے قبل بنونی میں ٹیم کی پریکٹس کے موقع پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے اوور کی پانچویں گیند پر رن لینے کا رسک اس لیے نہیں لیا کیونکہ اس میں یاسرعرفات یا ان کے رن آؤٹ ہونے کا خطرہ تھا۔ وہ سیٹ ہو کر کھیل رہے تھے اور اپنے اوپر کوئی دباؤ محسوس نہیں کر رہے تھے۔ اس گیند پر رن نہ بننے کے باوجود انہیں یقین تھا کہ وہ آخری گیند پر وننگ رن ضرور بنا لیں گے۔

مصباح الحق نے کہا کہ وہ جب کریز پر آئے تھے تو پاکستان کی تین وکٹیں جلد گرگئی تھیں اور انہوں نے سوچ لیا تھا کہ وکٹ پر ٹھہرتے ہوئے پور ے اوورز کھیلنے ہیں۔

مصباح الحق کو میچ اپنے حق میں ختم نہ کرنے کا دکھ ضرور ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ اگلے میچوں میں اس طرح کی صورتحال میں میچ کو اپنے حق میں ختم کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

مصباح الحق
مصباح الحق ڈومیسٹک ٹونٹی ٹونٹی کے کامیاب بیٹسمینوں میں سے ہیں

33 سالہ مصباح الحق کے ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے ہونے والے سلیکشن پر ذرائع ابلاغ نے کافی شورمچایا تھا۔ غالباً اس کی وجہ یہ تھی کہ محمد یوسف جیسے ورلڈ کلاس بیٹسمین کو ڈراپ کر کے مصباح الحق کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا لیکن مصباح ہر ملنے والے موقع سے فائدہ اٹھا کر ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ دور کی سوچنے کی بجائے ہر میچ کی کارکردگی کو اپنے لیے زیادہ اہم سمجھتے ہیں۔

مصباح الحق پاکستان کی ڈومیسٹک ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کے کامیاب بیٹسمینوں میں سے ایک ہیں۔ بین الاقوامی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ اب لوگوں کے پاس سارا دن سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کا وقت نہیں رہا لہٰذا اس صورتحال میں یہ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ان کے لیے آئیڈیل ہے اور کھلاڑیوں کے لئے بھی ٹونٹی ٹونٹی میں دلچسپی موجود ہے۔

مصباح الحق کےخیال میں ٹیسٹ اور ون ڈے کی طرح ٹونٹی ٹونٹی میں بھی ذہن استعمال کرنا پڑتا ہے۔ سمجھداری کا مظاہرہ کر کے بیٹنگ کرنی پڑتی ہے۔ صرف دس گیندیں پوری ٹیم کو آؤٹ کرسکتی ہیں۔

سری لنکا کے خلاف سپر ایٹ کے میچ کے بارے میں مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان نے وارم میچ میں سری لنکا کو ہرایا تھا۔ اس سے قبل ابوظہبی میں بھی ون ڈے جیتے ہیں۔ کوشش ہوگی کہ یہ میچ بھی جیتیں یہ جیت سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کے لیے بڑی اہم ہوگی۔

شعیب اور دھونیڈربن میں بال آؤٹ
انڈیا اور پاکستان کے درمیان ایک دلچسپ میچ
وریندر سہواگ ’جوش کے ساتھ ہوش‘
’پاک بھارت میچ کھیل ہے لڑائی نہیں‘
شاہدآفریدی اور بندوق
’بندوق چلے نہ چلے میں اپنی گیم کھیلوں گا‘
اسی بارے میں
انڈیا کی دس رنز سے شکست
16 September, 2007 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد