میں صرف اپناگیم کھیلتا ہوں:شاہد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شاہد آفریدی ایسے کرکٹر ہیں جو بیٹنگ بالنگ اور فیلڈنگ کسی بھی شعبے میں کسی بھی وقت اپنی موجودگی کا احساس دلانے کا فن جانتے ہیں۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں انہوں نے مشکل سے دوچار پاکستانی ٹیم کو اپنی جارحانہ بیٹنگ سے مضبوط کیا اور جب بولنگ کی باری آئی تو چار وکٹوں کی کارکردگی سے سکاٹ لینڈ کی بساط لپیٹ دی۔ شاہد آفریدی سے جب میں نے پوچھا کہ ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنانے کے بعد کیا یہ خیال نہیں آتا کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی تیز ترین سنچری بنائیں جیسا کہ کرس گیل نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں سنچری کی ابتداء کر دی ہے۔ اس پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا ’بندوق نےاگرچلنا ہوا توچل جائے گی میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنا گیم کھیلوں‘۔ شاہد آفریدی کے ساتھ موجود شعیب ملک نے فوراً کہا کہ شاہد اوپنرنہیں کرس گیل کو اوپنر ہونے کا فائدہ حاصل ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں اگر وہ دس پندرہ گیندوں پر چالیس پچاس رنز بھی بنالیتے ہیں تو ٹیم کے لئے کارآمد ہیں۔ اپنی بولنگ کے بارے میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ خود کووہ پہلے بالر سمجھتے ہیں بیٹنگ ان کی اضافی خصوصیت ہے۔ شاہد آفریدی کے خیال میں کسی بھی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ کی کارکردگی مورال کو بڑھاتی یا گراتی ہے اس لحاظ سے اسکاٹ لینڈ کے خلاف جیت اہم ہے۔ شاہد آفریدی سے جب پوچھا گیا کہ بھارت سے پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں کبھی نہیں جیتی توانہوں نے کہا کہ’ وہ ون ڈے ورلڈ کپ تھے یہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرز کی کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھا جاسکتا‘۔ شاہد آفریدی کے خیال میں ایک سو پچاس رنز بھی وننگ اسکور تھا کیونکہ پاکستانی بولنگ اچھی ہے۔ کپتان شعیب ملک نے بولنگ میں بروقت تبدیلیاں کیں جس کی وجہ سے اسکاٹ لینڈ کی ٹیم پریشان ہی رہی۔ کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ چار وکٹوں کے جلد گرجانے کے بعد وہ خوفزدہ نہیں تھے کیونکہ بعد میں آنے والےبلے بازوں پر انہیں مکمل اعتماد تھا تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہبلے بازوں نے جلد بازی کا مظاہرہ کیا یہ غلطی دوبارہ نہیں دوہرائی جاسکتی۔ شعیب ملک کے خیال میں اگر بولنگ اچھی ہو تو ایک سو ستر رنز کا بھی دفاع کیا جاسکتا ہے۔ | اسی بارے میں آفریدی چھاگئے، پاکستان جیت گیا12 September, 2007 | کھیل ’جھگڑا آفریدی سے ہوا تھا‘08 September, 2007 | کھیل آفریدی پر چار ون ڈے کی پابندی10 February, 2007 | کھیل آفریدی کو منانے کی کوشش24 April, 2006 | کھیل آفریدی ٹیسٹ سے آؤٹ12 April, 2006 | کھیل ’ذمہ داری کا کچھ احساس ہے‘10 March, 2006 | کھیل شاہد آفریدی بھی ان فٹ 14 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||