BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 March, 2006, 22:35 GMT 03:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ذمہ داری کا کچھ احساس ہے‘

شاہد آفریدی
شاہد آفریدی اب سینئیر کھلاڑی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں
آل رونڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بطور سینیئر کھلاڑی اب وہ خود پر’ کچھ‘ ذمہ داری محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہرکھلاڑی کا کھیل اسی وقت نکھرتا ہےجب اسے تجربہ حاصل ہو وہ چاہے آسٹریلیا کا کھلاڑی ہو یا کسی اور ملک کا اور میرے کھیل میں بھی وقت کے ساتھ ساتھ کافی بہتری آئی ہے۔

سری لنکا کے خلاف تیز ترین سنچری بنانے کا ورلڈ ریکارڈ بنانے والے شاہد آفریدی سری لنکا کے دورے میں بھی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے بے چین ہیں۔

شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 97-1996 میں نیروبی میں ہونے والی ٹرائی سیریز میں محض 37 گیندوں پر سنچری بنا کر ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔ اپنی اس کارکردگی کی بارے میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا ’اس میں میرا کمال نہیں تھا وہ سب اللہ کا کرم تھا‘۔

سپن بالنگ کے خلاف بہتر کھیلنے کے لیے مشہور شاہد آفریدی نے کہا کہ مرلی دھرن سے خوفزدہ یا مرعوب نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم میں کچھ خاص کھلاڑی ہوتے ہیں۔’اگر ان کے پاس مرلی ہے تو ہماری ٹیم میں انضمام ،یوسف اور یونس جیسے کھلاڑی ہیں‘۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم اس وقت بہت متحد ہے اور ٹیم کا ہر کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھانا چاہتا ہے تاکہ بھارت سے ون ڈے سیریز میں ہونے والی شکست کا داغ دھویا جا سکےاور جب ہر کھلاڑی اپنے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا تو وہ مجموعی طور پر ٹیم کے لیے اچھا ہو گا۔

اپنی فٹ نس کی بابت انہوں نے کہا کہ وہ اب بالکل ٹھیک ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا کہ سری لنکا کی ٹیم اپنی گراؤنڈز پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے لیکن پاکستان کے ٹیم بھی بہت مضبوط ہے۔

بھارت کے خلاف آخری دو میچوں میں تکلیف کے سبب نہ کھیلنے کا انہیں اب بھی افسوس ہے ۔

اسی بارے میں
پچ خراب کرنے کی سزا
21 November, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد