BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 September, 2007, 04:59 GMT 09:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بریٹ لی کی ہیٹ ٹرک، انگلینڈ کی ہار
بریٹ لی
یہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی پہلی ہیٹ ٹرک ہے
آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں آسٹریلوی تیز بولر بریٹ لی نے آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنائی ہے۔ انہوں نے تین لگاتار گیندوں پر بنگلہ دیش کے تین کھلاڑی آؤٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔

بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے جو آسٹریلیا نے 13.5 اوورز میں صرف ایک وکٹ گنوا کر پورے کر لیے اور اس اس طرح یہ میچ نو وکٹ سے جیت لیا۔

بریٹ لی کا شکار بننے والوں میں ثاقبل، مشرفے مرتضیٰ اور الوک کپالی تھے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے تمیم اور آفتاب ہی قابلِ ذکر رنز بنا سکے۔ انہوں نے بالاترتیب 32 اور 31 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی طرف سے گلکرسٹ اور ہیڈن نے اننگز کا آغاز کیا۔ جب سکور ایک 104 پر پہنچا تو گلکرسٹ رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 28 گیندوں پر ایک چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ ہیڈن نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں سپر ایٹ کے مقابلوں کے ابتدائی میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 19 رنز سے شکست دی ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 154 رنز بنا سکی۔ لیکن انگلینڈ کی ٹیم اس ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

جب سکور 28 پر تھا تو انگلینڈ کے تین وکٹ گر چکے تھے۔ جس میں پیٹرسن رن آؤٹ اور کالنگوڈ بنا کوئی رن بنائے پویلین واپس جا چکے تھے۔

انگلینڈ کی طرف سے قابلِ ذکر سکور شاہ (36) اور پرائر (32) کا تھا۔

اسی بارے میں
انڈیا کی دس رنز سے شکست
16 September, 2007 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد