BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 September, 2007, 22:42 GMT 03:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیمی فائنل تک رسائی کا اچھا موقع ہے: بٹ

سلمان بٹ
سلمان بٹ جو خود بحیثیت بیٹسمین اس ٹورنامنٹ میں اب تک قابل ذکر اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سلمان بٹ کے خیال میں ویسٹ انڈیز میں منعقدہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا ذکر جسقدر زیادہ ہوا ہے اتنا سونامی کا بھی نہیں ہوا ہوگا اور اب بہتر یہی ہے کہ اسے بھلا کر ٹیم کی موجودہ کارکردگی کی بات کی جائے۔

سری لنکا کے خلاف ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار جیت کے بعد میڈیا کے روبرو سلمان بٹ نے کہا کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی ایک دوسرے کی بھرپور انداز میں ہمت بڑھا رہا ہے۔

سلمان بٹ جو خود بحیثیت بیٹسمین اس ٹورنامنٹ میں اب تک قابل ذکر اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں کہتے ہیں کہ سری لنکا کے خلاف جیت ایک مربوط حکمت عملی کے نتیجے میں عمل میں آئی۔ انہوں نے نئے کوچ جیف لاسن کی تعریف کی جو ہر کھلاڑی پر انفرادی محنت کرنے کے علاوہ گیم پلان میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

میری چل رہی ہے
 کپتانی کی ضرورت نہیں کیونکہ کپتان اورنائب کپتان میری سن رہے ہیں
یونس خان

سلمان بٹ کے خیال میں پاکستان کے پاس سیمی فائنل تک رسائی کا اچھا موقع ہے اور انہیں امید ہے کہ عالمی چیمپئن کے خلاف بھی ٹیم اسی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وکٹ پر ایک سو اسی یا ایک سو نوے رنز کا دفاع اچھی بولنگ کر کے کیا جاسکتا ہے۔

مین آف دی میچ یونس خان نے اس موقع پر کہا کہ وہ کپتان ہوں یا نہ ہوں فیلڈ میں ہر وقت متحرک رہتے ہیں اور اپنے کھیل سے بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔

یونس خان نے اپنی مخصوص بذلہ سنجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کپتانی کی ضرورت نہیں کیونکہ کپتان اورنائب کپتان ان کی سن رہے ہیں اور ان کی زیادہ چل رہی ہے۔ انہوں نے ٹیم میں اختلافات کے بارے میں کیے گئے سوال پر کہا کہ اگر ایسا ہوتا تو میدان میں نظرآجاتا۔ ٹیم کینیا کے دورے سے ابھی تک نہیں ہاری ہے بھارت کے خلاف تیکنیکی ہار کو وہ شکست نہیں سمجھتے۔

پاکستان کے نائب کپتان سلمان بٹ
پاکستان کے نائب کپتان سلمان بٹ پہلی رمضان کو ڈربن کے اورینٹ اسلامک ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ میں طلبہ سے بات کر رہے ہیں

سری لنکا کے خلاف جیت کے بارے میں یونس خان نے کہا کہ جلد وکٹیں گرجانے کے بعد انہوں نے سوچ لیا تھا کہ چودہ پندرہ اوورز کھیلنے ہیں اور کسی ایک بیٹسمین کو وکٹ پر ٹھہرنا ہے۔ ابتدا میں رنز کی رفتار سست رہی لیکن بعد میں سیٹ ہوکر انہوں نے اچھی بیٹنگ کی۔ جنوبی افریقہ میں وکٹیں بیٹنگ کے لیے اچھی ہیں گیند زیادہ سیم نہیں ہوتا اور پرانی گیند بلے پر آرہی ہے۔

سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ ان کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوئی ہے لیکن اس کا انحصار پاکستان آسٹریلیا میچ کے ساتھ ساتھ خود ان کی ٹیم کی دو میچوں میں کارکردگی پر ہوگا۔
جے وردھنے نے کہا کہ یونس خان اور شعیب ملک کی شراکت نے پاکستان کی پوزیشن مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور جب ان کی بیٹنگ آئی تو جلد وکٹیں گرجانے سے سری لنکن ٹیم دباؤ میں آگئی۔

سری لنکن کپتان کے خیال میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں غلطی سے سنبھلنے کا موقع بہت کم ہوتا ہے۔

اسی بارے میں
راشد کی شرٹ قیمتی تحفہ
14 September, 2007 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد