BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 14 September, 2007, 23:29 GMT 04:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
راشد کی شرٹ قیمتی تحفہ

جنوبی افریقہ کا باشندہ راشد لطیف کی دی ہوئی شرٹ پہنے ہوا ہے
پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کے لیے ڈربن کے کنگزمیڈ گراؤنڈ میں آنے والے شائقین میں مجھے ایک سفید فام نوجوان پاکستانی شرٹ پہنے نظر آیا تو میں اس کی طرف بڑھا پتہ چلا کہ شرٹ کی پشت پر راشد6 لکھا ہے۔

یہ جنوبی افریقی نوجوان بریٹ تھا جس نے انکشاف کیا کہ2003ء ورلڈ کپ کے موقع پر یہ شرٹ اسے راشد لطیف نے دی تھی جو اس کے لیے قیمتی تحفہ ہے۔

بریٹ پاکستانی ٹیم کا زبردست مداح ہے اور جب بھی جنوبی افریقہ میں پاکستانی ٹیم کھیلتی ہے وہ اپنی پسندیدہ ٹیم کوداد دینے میدانوں کا رخ کرتا ہے۔

پاکستان کے مداح
پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے کافی شائقین موجود تھے

میرے اس سوال پر کہ راشد نے اپنی شرٹ اسے دے دی تو وہ پاکستانی ٹیم کا حمایتی بن گیا اگر سچن یا دھونی کی شرٹ اسے مل جائے تو کیا اس کی وابستگی بھارت کے
کنگزمیڈ کی پہاڑی والے اسٹینڈ پر بیٹھی ایک جنوبی افریقی لڑکی سے بات ہوئی جس نے پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے کہا ’ آئی لوو پاکستان‘ وہ پاکستانی ٹیم کو داد دینے آئی ہے۔ ساتھ ہوجائے گی؟ بریٹ نے ہنستے ہوئے انکار میں سر ہلا دیا۔ میں نے اس کی وجہ پوچھی تو وہ کہنے لگی کہ پاکستانی ٹیم زبردست ہے۔ اس کی بولنگ ہمیشہ سے اس کی توجہ حاصل کرتی رہی ہے جب وسیم اور وقار کھیلتے تھے جب بھی وہ انہیں دیکھتی تھی۔ پاکستانی بولرز کی ریورس سوئنگ کی خصوصیت کسی اور میں نہیں ہے۔

سچن تندولکر کی مداح
سچن تندولکر کی مداح ہندوستانی پرچم اٹھائے محوِ رقص

لوساکا سے آئے ہوئے کرن چوہان نے مجھے بتایا کہ الیکٹرانکس کا کام ہے چھٹی مل جائے تو وہ بھارتی ٹیم کو دیکھنے جنوبی افریقہ کا رخ کرتے ہیں۔

ڈربن میں مقیم چار دوستوں کے گروپ سے گفتگو بہت دلچسپ رہی یہ سب ایک فلیٹ میں رہتے ہیں۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے محمد جاوید نے بتایا کہ ہم ساتھ رہتے ہیں لیکن گراؤنڈ میں آتے ہی وہ پاکستانی پرچم لہرانا شروع کردیتے ہیں اور ان کے دوست بھارتی جھنڈا لہراتے ہوئے اپنی جگہ سنبھال لیتے ہیں۔اس سوال پر کہ کبھی گرما گرمی نہیں ہوئی جاوید نے کہا کہ کبھی کبھی بحث تکرار ہوجاتی ہے لیکن ہاتھا پائی کی نوبت نہیں آئی۔

کنگز میڈ کے پہاڑی اسٹینڈ پر تیز میوزک میں مجھے دو خواتین بھارتی پرچم کے ساتھ رقص کرتی نظرآئیں ایک خاتون نے سچن تندولکر کے نام والی شرٹ پہن رکھی تھی اور وہ ’یہ میرا انڈیا‘ گارہی تھیں۔

ننھا تندولکر
ایک ننھا بلے باز تو سچ مچ سچن تندولکر نکلا

بڑوں کی اس دنیا میں مجھے ایک ننھا پرستار بھی دکھائی دیا جو ہیلمٹ پہنے اپنے والد کے کندھے پر اطمینان سے بیٹھا اسٹینڈ میں داخل ہوا لیکن میچ سے قبل اس نے والد کے ساتھ ٹینس بال سے اپنی کرکٹ شروع کردی۔ میں نے والد سے بچے کا نام پوچھا تو جواب آیا ’سچن‘۔

پاکستان اور بھارت کہیں بھی کھیلیں وہاں مقیم پاکستانی اور بھارتی شائقین بھرپور جوش کے ساتھ نہ صرف میدان میں آکر اپنی ٹیموں کے حوصلے بڑھاتے ہیں بلکہ ان کے انداز اور رنگوں سے پاک بھارت کرکٹ کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد