راہول ڈراوِڈ کپتانی سے مستعفی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان راہل ڈراوڈ نے کپتانی سے مستعفی ہونے کا علان کیا ہے۔ کرکرٹ بورڈ کو لکھے گئے ایک خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ اب وہ کھیل پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ انڈیا کے کرکٹ کنٹرول بورڈ کے صدر شرد پوار نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ٹیم کے کپتان راہل ڈراوڈ کا استعفی منظور کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راہل اب اپنے کھیل پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ ادھر بورڈ کے سیکرٹری نرجن شاہ کا کہنا ہے کہ نئے کپتان کے بارے میں کوئی فیصلہ آئندہ دو تین روز میں کیا جائے گا۔ بی سی سی آئی کے صدر شرد پوار نے بتایا کہ ’راہل نے جمعرات کو مجھ سے اس سلسلے میں بات چیت کی تھی اور ان کا کہنا ہے کہ وہ بلے بازی پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔‘ مسٹر پوار نے بتایا کہ راہل کا کہنا ہے کہ ’وہ گزشتہ دو برس سے ٹیم کی کپتانی کر رہے ہيں اور اب بقول راہل کے ، وقت آ گیا ہے کہ نئے کھلاڑی یہ ذمےداری سنبھالیں۔ راہل کا کہنا ہے کہ وہ اپنا کھیل جاری رکھنا چاہتے ہیں اور جو بھی نیا کپتان بنایا جائے گا وہ اس کی پوری مدد کریں گے۔‘ راہل کے کپتانی چھوڑنے پر ٹیم کے مینیجر چندو بورڈے نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں حیران ہوں، مجھے نہیں پتہ انہوں نے یہ فیصلہ کیوں کیا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ راہل کپتانی میں کافی دلچسپی لے رہے تھے۔ راہل ڈراوڈ نے 2005 میں ٹیم کی کپتانی سنبھالی تھی اور حال ہی میں ان کی کپتانی نے اکیس سال بعد ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو ہرایا تھا۔ چونتیس سالہ ڈراوڈ کے کپتانی کے کریئر میں 25ٹیسٹ میچوں میں آٹھ میچ جیتے گئے ، چھ ہارے گئے جبکہ گیارہ میچ ڈرا ہو گئے تھے۔ انہوں نے اب تک 112 ٹیسٹ میچوں میں 9492 رنز جبکہ 327 ایک روزہ میچوں میں 10534 رنز بنائے ہیں۔ | اسی بارے میں ایک مکمل بلے باز، راہول ڈراوڈ07 January, 2006 | کھیل کامیابی پروفیشنلزم کا نتیجہ ہے19 February, 2006 | کھیل جیت کا سہرا ڈراوڈ کے سر03 July, 2006 | کھیل ’بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے‘23 September, 2006 | کھیل ڈراوڈ اگلے دو میچوں سے باہر28 November, 2006 | کھیل موسم نے شکست سے بچایا: ڈراوڈ24 July, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||