موسم نے شکست سے بچایا: ڈراوڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان راہول ڈراوڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں خراب موسم نے ہی ان کی ٹیم کو شکست سے بچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ کا برابری پر ختم ہونا ان کی ٹیم کی خوش قسمتی ہے۔ لارڈز میں پہلے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کو میچ کے آخری دن فتح کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی لیکن خراب موسم اور کم روشنی کی وجہ سے آخری سیشن کا کھیل ممکن نہیں ہو سکا تھا اور میچ ڈرا ہوگیا تھا۔ بھارتی کپتان کا کہناتھا کہ’ ہم تو قید سے بچ کر نکلے ہیں۔ ہمارے کھلاڑیوں نے کچھ اچھی کارکردگی بھی دکھائی لیکن درحقیقت ہمیں موسم نے ہی بچایا‘۔ انہوں نے کہا’ انگلینڈ ہر مرحلے میں آگے رہا جبکہ ہمارا آغاز بھی اچھا نہیں تھا‘۔ راہول ڈراوڈ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ان کی ٹیم اس سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانا چاہتی ہے تو ٹیم کے بلے بازوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا ’ ہمارے بلے بازوں کو اتنے رن تو بنانے ہوں گے کہ ہمارے بالر بیس وکٹیں حاصل کر سکیں۔ ہم اب اپنے کھیل کا جائزہ لیں گے اور نیٹ پریکٹس میں دیکھیں گے کہ ہم کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں‘۔ راہول کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ اب ان کی ٹیم پہلے ٹیسٹ سے سبق سیکھے گی۔ لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو فتح کے لیے دوسری اننگز میں تین سو اسّی رن کا ہدف فراہم کیا تھا لیکن جب کھیل روکا گیا تو بھارت نے نو وکٹ کے نقصان پر دو سو بیاسی رن بنائے تھے۔انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔ | اسی بارے میں ’ہمیں ٹیم میں شامل نہ کیا جائے‘07 July, 2007 | کھیل بیلفاسٹ:انڈیا نے سیریز جیت لی01 July, 2007 | کھیل انڈیا: کوچ اور اب منیجر کے مسائل16 June, 2007 | کھیل میرپور: انڈیا نے سیریز جیت لی28 May, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||