BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 July, 2007, 13:07 GMT 18:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ہمیں ٹیم میں شامل نہ کیا جائے‘
تندولکر، ڈراوڈ اورگنگولی
راہول ڈاروڈ اور سورو گنگولی نے کوئی بین الاقوامی ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا ہے
سچن تندولکر، راہول ڈراوڈ اور سوروگنگولی نے ستمبر میں ہونے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انڈین ٹیم میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

اس فیصلے پر انڈیا کے چیف سلیکٹر دلیپ وینگسارکر کا کہنا ہے کہ’میرے خیال میں وہ نوجوان کھلاڑیوں کو چانس دینا چاہتے ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ راہول ڈراوڈ نے انہیں ٹیلیفون پر اس فیصلے سے مطلع کیا۔

یاد رہے کہ راہول ڈاروڈ اور سورو گنگولی نے کوئی بین الاقوامی ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا ہے تاہم تندولکرگزشتہ دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کے واحد بین الاقوامی ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں کھیلے تھے اور صرف دس رن بنا پائے تھے۔

ادھر ممبئی میں ہونے والے بی سی سی آئی کے اجلاس کے بعد ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت کے ممکنہ تیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ان تیس کھلاڑیوں میں دورۂ انگلینڈ کے لیے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے والے اوپنر وریندر سہواگ اور سپنر ہربھجن سنگھ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔تاہم لیگ سپنر انیل کمبلے اور بلے باز وی وی ایس لکشمن ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے حتمی ٹیم چھ اور سات اگست کو بی سی سی آئی کے اجلاس میں منتخب کی جائے گی اور تب ہی راہول ڈراوڈ کی عدم موجودگی کی وجہ سے نئے کپتان کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔

جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز گیارہ ستمبر کو ہوگا اور یہ چودہ دن تک جاری رہےگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد