پاکستانی کرکٹ میں نئی روح: اشرف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کا کہنا ہے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی نے پاکستانی کرکٹ میں نئی روح پھونک دی ہے لیکن انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ یہ لمحہ اتنا جلدی آئے گا اس کی انہیں توقع نہیں تھی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل سے قبل میڈیا باکس میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سب کی توقعات سے بڑھ کر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمنٹیٹرز اور مبصر کہہ رہے ہیں کہ یہ ایک بالکل مختلف پاکستانی ٹیم نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرانی ٹیموں اور اس ٹیم میں بنیادی فرق یہ نظر آیا ہے کہ یہ لڑکے ایک ہوکر کھیل رہے ہیں اوران میں نیا حوصلہ اور جذبہ نظرآتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹنس اس ٹیم کا سب سے مثبت پہلو ہے۔ تربیتی کیمپ اور یہاں آنے کے بعد بھی کوچ اور ٹرینر نے فٹنس پر سب سے زیادہ توجہ دی ہے۔ یہ ٹیم عالمی چیمپئن آسٹریلیا سے زیادہ فٹ ہے۔ ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ فائنل کا نتیجہ کچھ بھی ہو پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی قوم کی نظر میں ہیرو بن چکے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کئی ماہ سے جاری محنت رنگ لائی ہے اور اس کارکردگی نے یہ بھی ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے اور اقدامات نیک نیتی اور میرٹ پر مبنی تھے اور اللہ نے انہیں سرخرو کیا ہے۔ ڈاکٹر نسیم اشرف نے شعیب اختر کے واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ اتنے اچھے موقع پر وہ اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے وطن واپس جاکر اس بارے میں مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ | اسی بارے میں یُوراج کیلئے منصوبہ بندی کرینگے23 September, 2007 | کھیل سپیشل میچ پر ہر ایک کی نظر23 September, 2007 | کھیل فائنل جوش سے کھیلیں گے: دھونی23 September, 2007 | کھیل تھکاوٹ کا شکار ہوگئے تھے، شعیب ملک20 September, 2007 | کھیل یوراج، چھ چھکے، انڈیا کی جیت 19 September, 2007 | کھیل جیت نے اعتماد دیا ہے، شعیب ملک18 September, 2007 | کھیل سیمی فائنل تک رسائی کا اچھا موقع ہے: بٹ17 September, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||