BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 September, 2007, 16:20 GMT 21:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سپیشل میچ پر ہر ایک کی نظر

یوراج اور مصباح
انڈیا کی طرف سے یوراج اور پاکستان کی طرف سے مصباح جیت میں بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا کرکٹ میچ ان کے اپنے ملک میں ہو یا نیوٹرل گراؤنڈز پر اس کا سحر ہر کسی کو اپنے حصار میں لے لیتا ہے۔ پیر کے روز جوہانسبرگ کے وانڈررز سٹیڈیم میں یہ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں مدمقابل ہیں۔


چودہ ستمبر کو جب گروپ میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سامنے آئیں تو بہت کم لوگوں کو اس بات کا اندازہ تھا کہ یہ دونوں فائنل میں بھی مدمقابل ہونگی۔

بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی بھی اسی سوچ کے مالک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے بارے میں تو کسی حد تک کہا جارہا تھا کہ وہ فائنل کھیل سکتی ہے کیونکہ پاکستان میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہوتی ہے لیکن بھارتی ٹیم کو کسی نے اہمیت نہیں دی تھی۔

 پاکستانی ٹیم کے بارے میں تو کسی حد تک کہا جارہا تھا کہ وہ فائنل کھیل سکتی ہے کیونکہ پاکستان میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہوتی ہے لیکن بھارتی ٹیم کو کسی نے اہمیت نہیں دی تھی
مہندر سنگھ دھونی

دھونی کا کہنا ہے کہ ان کے کھلاڑیوں نے غیرمعمولی کارکردگی دکھائی ہے اور وہ بہت خوش ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے کھلاڑیوں کو کہہ رکھا ہے کہ پریشر لینے کےبجائے اپنے کھیل سے لطف اندوز ہوں۔

مہندر سنگھ پاکستان اور بھارت کے اس فائنل کو سپیشل میچ قرار دیتے ہیں لیکن وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو اس فائنل کو صرف ایک میچ کے طور پر دیکھنا چاہئے کیونکہ پاک بھارت کرکٹ کا پریشر ویسے ہی زیادہ ہوتا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان شعیب ملک کے لیے اپنی قیادت میں ایک بڑی کامیابی کا سنہری موقع ہاتھ آیا ہے اور وہ اس موقع کو ہاتھ سے جانے دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

شعیب ملک کا کہنا ہےکہ سبھی پاک بھارت میچ کی اہمیت کو جانتے ہیں لیکن جب شائقین پریشر میں آتے ہیں تو اس کے اثرات کھلاڑیوں پر بھی مرتب ہوتے ہیں لہذا اس فائنل کو ایک میچ ہی سمجھا جائے۔

شعیب ملک نے متنبہ کیا ہے کہ ان کے بیٹسمینوں کو شری سانتھ اور آر پی سنگھ کے سامنے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا جو بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔

 سبھی پاک بھارت میچ کی اہمیت کو جانتے ہیں لیکن جب شائقین پریشر میں آتے ہیں تو اس کے اثرات کھلاڑیوں پر بھی مرتب ہوتے ہیں لہذا اس فائنل کو ایک میچ ہی سمجھا جائے
شعیب ملک

پاکستانی ٹیم ایک بڑے اسکور کے لیے مصباح الحق، عمران نذیر، شاہد آفریدی اور شعیب ملک پر انحصار کرے گی۔ یونس خان اس ٹورنامنٹ میں مستقل مزاجی سے رنز نہیں بنا سکے ہیں لیکن ان کے تجربے سے انکار نہیں۔

شعیب ملک اوپنر عمران نذیر سے بہت زیادہ توقعات رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستانی بولنگ اس ٹورنامنٹ میں حریف ٹیموں پر بجلی بن کر گری ہے۔ محمد آصف، سہیل تنویر اورعمرگل کا پیس اٹیک انتہائی موثر رہا ہے۔ دوسری جانب شاہد آفریدی اس ٹورنامنٹ میں بیٹنگ سے زیادہ بولنگ میں کامیاب رہے ہیں۔ وانڈررز کی وکٹ کنگزمیڈ اور نیولینڈز سے مختلف اور بیٹنگ کے لئے سازگار ہے۔

ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دی تھی جبکہ بھارت سے اس کا میچ ٹائی ہوا تھا اور بال آؤٹ پر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

سپرایٹ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی اور سری لنکا، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کو شکست دی جس کے بعد سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرایا۔

بھارتی ٹیم نے سپرایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں اس نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ مقابلوں میں ابتک تین میچز ہوئے ہیں اور نتیجہ تینوں میں بھارت کے حق میں رہا ہے لیکن شعیب ملک ماضی کو نہیں حال کو دیکھ رہے ہیں۔ شاہد آفریدی پہلے ہی کہہ چکے ہیں وہ پچاس اوورز کے عالمی کپ میں ہارے ہیں اور یہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد