یُوراج کیلئے منصوبہ بندی کرینگے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ٹیم کو ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے فائنل تک پہنچانے میں کھلاڑیوں میں اتحاد اور ٹیم سپرٹ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اتوار کو جوہانسبرگ میں ایک پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ’ تمام کھلاڑیوں نے اپنی اپنی صلاحتیوں کا سو فیصد ٹیم کو دیا ہے اور یہی میری خواہش تھی۔‘ پاکستانی کپتان کا کہنا تھا ان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ایک اوور میں چھ چھکے مارنے والے اور آسٹریلیا کے بولنگ اٹیک کے پرخچے اڑانے والے انڈین بلے باز یوراج سنگھ سے نمٹنے کے لئے خصوصی حمکت عملی ترتیب دے گی۔ ’یو راج سنگھ زبردست بیٹنگ کر رہے ہیں اور انشاءللہ آج کی پریکٹس کے بعد ہم ان کے بارے میں لائحہ عمل بنا لیں گے۔ میں نے اس سے پہلے اتنی زبردست بیٹنگ نہیں دیکھی۔‘ گزشتہ سال پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے بہت بھاری رہا ہے کیونکہ اس دوران اسے ایک ٹسیٹ میچ ادھورا چھوڑنا پڑا، ممنوعہ ادویات کے سکینڈل کا سامنا کر نا، کھلاڑیوں کے باہمی جگھڑے ہوئے، اپنے کوچ بوب وولمر کی موت سے ایک دن پہلے غیر متوقع طور پر عالمی کپ کے مقابلوں سے باہر ہونا پڑا، تاہم شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی مقابلوں نے ٹیم کو ایک مرتبہ پھر ابھار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا: ’ہم پیشہ ور کھلاڑی ہیں، ہمارے لئے ضروری تھا ہم خود کو بدلیں۔ عالمی کپ اب ہمارے لئے تاریخ بن چکا ہے اور ہم صرف ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے فائنل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ہم آجکل بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔‘ امید ہے کہ پیر کے فائنل کے لئے نیوزی لینڈ کے خلاف دھواں دھار انسٹھ رنز بنانے والے اوپنر عمران نذیر بھی مکمل فِٹ ہو جائیں گے۔ |
اسی بارے میں جوش سے کھیلیں گے: دھونی23 September, 2007 | کھیل ٹوئنٹی ٹوئنٹی: پاکستان فائنل میں22 September, 2007 | کھیل پاکستان فیورٹ ہے: وسیم اکرم21 September, 2007 | کھیل بنگلہ دیش سری لنکا سے ہار گیا19 September, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||