بنگلہ دیش سری لنکا سے ہار گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی چوسٹھ رن سے شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں پرایک سو سینتالیس رن پر محدود کرنے کے بعد جیت کا سنہری موقع اپنی مایوس کن بیٹنگ کے سبب گنوادیا اور پوری ٹیم صرف تراسی رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی اننگز میں جیہان مبارک اکتیس رن کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ مہیلا جے ودھنے نےتیس رن بنائے۔ سنتھ جے سوریا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیشی بیٹسمینوں نے اپنے بولرز کی عمدہ کارکردگی پر پانی پھیردیا۔شکیب الحسن اور آفتاب احمد اٹھارہ اٹھارہ رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ دلہارا فرنینڈو، چمندا واس اور سنتھ جے سوریا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ فرنینڈو مین آف دی میچ قرار پائے۔ بنگلہ دیشی ٹیم بیس ستمبر کو کیپ ٹاؤن میں پاکستان کے خلاف تیسرا میچ کھیلے گی۔ | اسی بارے میں پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا17 September, 2007 | کھیل پاکستان سیمی فائنل میں 18 September, 2007 | کھیل ٹائیگرز چھائے لیکن جیتا جنوبی افریقہ16 September, 2007 | کھیل بریٹ لی کی ہیٹ ٹرک، انگلینڈ کی ہار17 September, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||