BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تھکاوٹ کا شکار ہوگئے تھے، شعیب ملک

پاکستان اب بھی اوپنرز کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہ سکتا
پاکستانی ٹیم کی بنگلہ دیش کے خلاف غیرمتاثر کن جیت کا دفاع کرتے ہوئے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ مسلسل دو میچز کھیلنے، سخت ٹریننگ اور سفر کے سبب کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہوگئے تھے لیکن اگلے میچوں میں ایسا نہیں ہوگا۔

میچ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ فیلڈنگ خراب ہونے کی وجہ گراؤنڈ کا ہیوی( سخت) ہونا تھا۔ اس کے برعکس وانڈررز کی فیلڈ نرم ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ نیولینڈز کیپ ٹاؤن کی وکٹ سست ہے جس پر اسپنرز کامیاب رہتے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں پہلی بار خود بالنگ کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ صورتحال ایسی ہوگئی تھی کہ چھٹے بالر کی ضرورت پڑگئی تھی جس پر انہیں بالنگ کے لئے آنا پڑا۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے پہلے ہی اوور میں نادف چوہدری اور مین آف دی میچ جنید صدیقی کی وکٹیں حاصل کیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ شاہد آفریدی اورعمران نذیر کے اچھے اسٹارٹ کے باوجود یہ بات یقینی نہیں کہ یہ دونوں سیمی فائنل میں بھی اننگز کا آغاز کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا فیصلہ وکٹ اور صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا۔

شعیب ملک نے کہا کہ انہیں اس بات سے کوئی سروکار نہیں کہ سیمی فائنل میں ان کی حریف کونسی ٹیم ہوگی وہ ہر میچ جیتنے کے لئے آئے ہیں۔

اس مرحلے پر ان کے پاس اب کوئی چانس نہیں ہے۔

بنگلہ دیشی کپتان محمد اشرفل ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ پریس کانفرنس میں بنگالی زبان میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر سری لنکا کے خلاف ان کی ٹیم جیت جاتی تو صورتحال مختلف ہوسکتی تھی۔

پاکستان کے خلاف محمود اللہ نے فیصلہ کن لمحات میں عمران نذیر کا کیچ ڈراپ کردیا جو مہنگا ثابت ہوا۔

بنگلہ دیش نے تین میچز نیولینڈز میں کھیلے ہیں اس بارے میں اشرفل کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف وہ جس وکٹ پر کھیلے وہ سب سے اچھی تھی۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ کی وکٹ تیز تھی لیکن آج کی وکٹ سلو تھی۔

بنگلہ دیشی کپتان کے مطابق ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ان کے لئے نیا تجربہ تھا اور ان کی ٹیم نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

اسی بارے میں
پاکستان سیمی فائنل میں
18 September, 2007 | کھیل
بنگلہ دیش کے خلاف جیت
20 September, 2007 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد