BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 September, 2007, 11:23 GMT 16:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹوئنٹی 20: آسٹریلیا سیمی فائنل میں

سری لنکا ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے
ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ایک اہم پول میچ میں جمعرات کو آسٹریلیا نے سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی شرکت کو یقینی بنا لیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بری طرح شکست کھانے کے بعد سری لنکا اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔

سری لنکا کا کوئی کھلاڑی بھی جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم مقررہ بیس اوور بھی نہ کھیل سکی اور انیس اعشاریہ تین اوور میں ایک سو ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کے اب تک ہونے والے میچوں میں یہ واحد میچ تھا جس میں چالیس اوور کا کھیل بھی نہ ہو سکا۔ آسٹریلیا نے ایک سو ایک رنز کا ہدف صرف دس اوور میں حاصل کر لیا اور سری لنکا کے بالر اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہ کر سکے۔

میتھیو ہیڈن نے اڑتیس گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اٹھاون رنز بنائے۔ جبکہ گلکرسٹ نے اڑتیس رنز بنائے۔

رکی پونٹنگ ہمسٹرنگ کی تکلیف کے سبب ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ ایڈم گلکرسٹ نے کپتانی کی اور ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ دی۔

ایسا دکھائی دیتا تھا کہ سری لنکن ٹیم سنتھ جےسوریا پر ہی انحصار کرتے ہوئے جنوبی افریقہ آئی تھی۔ پاکستان کے خلاف میچ میں وہ جلد آؤٹ ہوئے تو سری لنکن بیٹنگ ناکام ہوگئی۔ بنگلہ دیش کے خلاف وہ صفر پر آؤٹ ہوئے تو ان کی ٹیم مشکل میں گھرگئی۔ اس مرتبہ بریٹ لی نے انہیں صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے سری لنکا کی مشکلات کا آغاز کیا جو وقت کے ساتھ کم ہونے کے بجائے بڑھتی چلی گئیں۔

43 رنز پر سات وکٹیں گرجانے پر سری لنکا ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے سب سے کم اسکور73 کا ریکارڈ توڑتی نظرآرہی تھی لیکن دلشن اور واس نے اسے اس خفت سے بچالیا۔

بیس رنز کے عوض چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر اسٹورٹ کلارک مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔ بریٹ لی اور بریکن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ان بولرز کو اپنے فیلڈرز کا مکمل تعاون حاصل رہا۔ خصوصاً مائیکل کلارک کی فیلڈنگ نمایاں تھی جنہوں نے ڈائیو لگاکر فرویز ماہروف کا خوبصورت کیچ لیا۔

آسٹریلیا نے اپنے طوفانی اوپنرز گلکرسٹ اور ہیڈن کے ذریعے مطلوبہ سکور صرف گیارہویں اوور میں پورا کرلیا۔ گلکرسٹ 31 اور ہیڈن دو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے58 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسی بارے میں
پاکستان سیمی فائنل میں
18 September, 2007 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد