انڈیا ٹوئنٹی ٹوئنٹی چیمپیئن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جوہانسبرگ میں ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انڈیا نے پاکستان کو پانچ رنز سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان کی ٹیم انڈیا کے 158 رنز کے جواب میں آخری اوور میں 152 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی مصباح الحق تھے جو آخری اوور میں 43 رنز بنا کر جوگیندر شرما کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ عرفان پٹھان اور آر پی سنگھ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عرفان پٹھان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ پاسکتان کے شاہد آفریدی کو مین آف دی سیریز کے ایوراڈ سے نوازا گیا۔ انڈیا کی جانب سے گوتم گھمبیر نے عمدہ اننگز کھیلی۔ انہوں نے دو چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے جس کے بعد عمر گل کی گیند پر محمد آصف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آفریدی اور شعیب ملک کو ایک ہی اوور میں عرفان پٹھان نے آؤٹ کیا۔ آفریدی صفر پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان شعیب ملک بھی کیچ آؤٹ ہوئے۔ یونس خان چوبیس رنز بنا کر جوگیندر شرما کی گیند پر یوسف پٹھان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ عمران نذیر کو33 کے انفرادی سکور پر اتھپا نے رن آوٹ کیا۔ انڈیا کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب محمد حفیظ صرف ایک رن بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔ اس کے کچھ دیر بعد کامران اکمل کو آر پی سنگھ نے بولڈ کر دیا۔ اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور چھبیس تھا۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل نے عمدہ بالنگ کی اور چار اوورز میں صرف اٹھائیس رنز کے عوض انڈیا کے تین اہم کھلاڑیوں یوراج، دھونی اور گھمبیر کو آوٹ کیا۔ انڈیا کے کپتان دھونی چھ کے انفرادی سکور پر عمر گل کی ایک عمدہ گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ یوراج سنگھ کو بھی عمر گل نے اپنی ہی گیند پر کیچ آوٹ کیا۔ یوراج جارحانہ انداز اپنانے میں ناکام رہے اور صرف 14 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انڈیا کی جانب سے اننگز کا آغاز یوسف پٹھان اور گوتم گھمبیر نے کیا اور انڈیا کو پہلا نقصان تیسرے اوور میں اس وقت اٹھانا پڑا جب یوسف پٹھان محمد آصف کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ روبن اتھپا کا کیچ سہیل تنویر کی گیند پر آفریدی نے لیا۔ انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سے قبل اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے میں آمنے سامنے آئیں تھیں جس میں میچ ڈرامائی انداز میں برابر ہونے کے بعد پاکستان کو بال آؤٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دونوں ٹیموں نے رواں سال کے شروع میں منعقد ہونے والے عالمی کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد اپنے عوام اور شائقین میں کھویا ہوا مقام پھر سے حاصل کر لیا۔ سنیچر کو ہونے والے سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ایک دلچسپ مقابلے کے بعد انڈیا نے آسٹریلیا کو پندرہ رنز سے ہرا دیا تھا۔ |
اسی بارے میں یوراج، چھ چھکے، انڈیا کی جیت 19 September, 2007 | کھیل سیمی فائنل: انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا 20 September, 2007 | کھیل پاکستان سیمی فائنل میں 18 September, 2007 | کھیل پاکستان فیورٹ ہے: وسیم اکرم21 September, 2007 | کھیل انڈیا اور پاکستان فائنل میں 22 September, 2007 | کھیل ٹوئنٹی ٹوئنٹی: پاکستان فائنل میں22 September, 2007 | کھیل فائنل جوش سے کھیلیں گے: دھونی23 September, 2007 | کھیل سپیشل میچ پر ہر ایک کی نظر23 September, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||