سیمی فائنل: انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے ایک مقابلے میں جنوبی افریقہ کوہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ سیمی فائنل میں انڈیا کا مقابلہ آسٹریلیا کے ساتھ ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوگا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف میق میں انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ترپن رن بنائے۔ جنوبی افریقہ کومیچ جیتنے کے لیے ایک سو چون اور اور بہتر رن ریٹ پر سیمی فائنل میں جانے کے لیے ایک سو چبھپیس رن درکار تھے لیکن وہ دونوں ہدف نہ حاصل کر سکا۔ انڈیا کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اکسٹھ رن پر اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے لیکن پھر ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی اور روہت شرما کے درمیان چوراسی رن کی شراکت ہوئی۔ شرما پچاس رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کا آغاز انڈیا سے بھی خراب تھا اور اس کی پہلی پانچ وکٹیں صرف اکتیس رن گِر چکی تھیں۔ باؤچر اور اے مارکل نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش لیکن وہ بھی نہ ہی میچ بچا سکے اور نہ ہی سیمی فائنل میں جگہ کے لیےدرکا رن ریٹ حاصل کر سکے۔ انڈیا کی طرف سے آر پی سنگھ نے چار اور سریسانتھ اور ہربھجن سنگھ نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ | اسی بارے میں یوراج، چھ چھکے، انڈیا کی جیت 19 September, 2007 | کھیل ٹوئنٹی 20: آسٹریلیا سیمی فائنل میں20 September, 2007 | کھیل بنگلہ دیش کے خلاف جیت20 September, 2007 | کھیل تھکاوٹ کا شکار ہوگئے تھے، شعیب ملک20 September, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||