آسٹریلیا کو ہرانے کی امید | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انیل کمبلے کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم میں آسٹریلیا کو ہرانے کی طاقت ہے اور ان کی ٹیم آسٹریلیا کو اس کی اپنی سرزمین پر ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہندوستانی ٹیم پیر کی صبج آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوئی ہے۔انیل کمبلے نے یہ بات آسٹریلیا سیریز کے لیے روانہ ہونے سے پہلے کہی۔ ہندوستانی کپتان نے کہا’ آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ہرانا ایک بڑا چیلنج ہے لیکن ہم اس چیلنج کے لیے تیار ہیں۔ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو آسٹریلیا میں سیریز جتا سکتے ہیں۔‘ انیل کمبلے نے مزید کہا ’ ہم نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف نہ صرف ون ڈے سیریز بلکہ ٹیسٹ سیریز بھی جیتی ہے اور اس جیت کے بعد ہمارے حوصلے بلند ہیں۔‘ انیل کمبلے نے یہ بھی کہا کہ انہیں آسٹرلیا کی پچوں کا تجربہ ہے اور ٹیم کے پاس تجربہ کار کھلاڑی ہیں جس سے انہیں آسٹریلیا سیریز جیتنے میں مدد ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر بلے باز ایسی ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے جیسے انہوں نے حالیہ سیریز میں پاکستان کے خلاف کی تو سیریز جیتنا آسان ہوگا۔ انکا کہنا تھا ’اگر اچھے رنز بنتے ہیں تو وکٹ لینا بھی آسان ہوگا۔‘ انیل کمبلے نے اپنی ٹیم کی بولنگ لائن کے بارے میں کہا’ہمارے پاس ظہیر خان، عرفان پٹھان اور آر پی سنگھ جیسے کھلاڑی ہیں جو پہلے بھی آسٹریلیا میں کھیل چکے ہیں۔ اشانت اور پنکج سنگھ میں میچ جتانے کی صلاحیت ہے۔‘ انیل کمبلے نے یہ بھی کہا کہ ٹیم کے بعض سینئر کھلاڑیوں اور خود ان کے لیے یہ آسٹریلیائی دورہ آخری دورہ ہوسکتا ہے اس لیے ان کی کوشش رہے گی کہ وہ سیریز جیت کر ہی آئیں۔اس دورے کے بعد 2011 میں بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا جانا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے چار ٹیسٹ کھیلنے ہیں اور اس کے بعد وہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے ساتھ سہ رخی ون ڈے سیریز کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ میچ ملبورن میں 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ |
اسی بارے میں ستائیس برس بعد انڈیا کی جیت12 December, 2007 | کھیل بنگلور ٹیسٹ بے نتیجہ رہنے کا امکان11 December, 2007 | کھیل گیری کرسٹن بھارت کے نئے کوچ مقرر05 December, 2007 | کھیل وکٹوں کا عالمی ریکارڈ مرلی کے نام03 December, 2007 | کھیل بھارت نے پہلا ٹیسٹ جیت لیا26 November, 2007 | کھیل کمبلے اور ہربھجن کی کامیاب پارٹنرشپ27 November, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||