BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 December, 2007, 05:39 GMT 10:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلور ٹیسٹ بے نتیجہ رہنے کا امکان
مصباح الحق
مصباح الحق نے 133 رن کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی
بنگلور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹ کے نقصان پر ایک سو اکتیس رن بنائے ہیں اور اسے مجموعی طور پر پاکستان پر دو سو بیس رن کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

اس وقت راہول ڈراوڈ اور سورو گنگولی کریز پر موجود ہیں۔ پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنانے والے سورو گنگولی نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری بنائی ہے۔

بھارت کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں وسیم جعفر کو یاسر عرفات نے ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ بھارتی اوپنر دنیش کارتک کو تین کے انفرادی سکور پر شعیب اختر نے بولڈ کیا۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم چائے کے وقفے سے پہلے پانچ سو سنتیس رن بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں بھارت کو پہلی اننگز میں نواسی رن کی برتری حاصل ہوئی تھی۔پاکستان کی جانب سے مصباح الحق نے کولکتہ ٹیسٹ کے بعد بنگلور ٹیسٹ میں بھی سنچری بنائی۔

وہ ایک سو تینتیس رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔مصباح الحق اور کامران اکمل کے درمیان چھٹی وکٹ کی شراکت میں 144 رنز بنے اور اس پارٹنر شپ نے پاکستان کو فالوآن سے بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

بھارت کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ایشانت شرما نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ چوتھے دن پہلے سیشن کی نسبت لنچ کے بعد بھارتی بالروں نے بہتر بالنگ کا مظاہرہ کیا اور چار وکٹیں حاصل کیں۔ لنچ کے بعد آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں دانش کنیریا چار، راؤنڈر یاسر عرفات چوالیس جبکہ شعیب اختر اور محمد سمیع ایک ایک رن بنا کر ایشانت شرما کا شکار بنے۔

اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ایشانت شرما نے پانچ وکٹیں حاصل کیں

چوتھے دن پاکستان کو پہلے سیشن میں صرف ایک وکٹ کا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا تھا جب 432 کے مجموعی سکور پر کامران اکمل پینسٹھ رنز بنا کر ہربھجن سنگھ کی گیند پر دنیش کارتک کے ہاتھوں سٹمپ ہوئے تھے۔

بھارت کی جانب سے پاکستانی اننگز میں چھہّتر اضافی رن دیے گئے۔

بھارت کی جانب سے ایشانت شرما نے پانچ، ہربھجن سنگھ نے دو جبکہ سورو گنگولی، انیل کمبلے اور عرفان پٹھان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

بھارت کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پہلے ہی ایک صفر سے برتری حاصل ہے اور اس میچ کے ڈرا ہونے کی صورت میں قریباً تین عشروں میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ بھارت اپنی سرزمین پر پاکستان کو ٹیسٹ سیریز ہرانے میں کامیاب ہو جائےگا۔

تیسرے دن کھیل کے اختتام پر بھارت کے پہلی اننگز کے سکور چھ سو چھبیس رنز کے جواب میں پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز بنائے تھے۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں سور گنگولی کی ڈبل سنچری اور یوراج سنگھ اور عرفان پٹھان کی سنچری کی بدولت چھ سو چھبیس رن بنائے تھے۔

اس ٹیسٹ کے لیے بھارت نے اپنی ٹیم میں چار جبکہ پاکستان نے ایک تبدیلی کی تھی۔

اسی بارے میں
پاکستان 540 رنز پیچھے
09 December, 2007 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد