BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 November, 2007, 12:07 GMT 17:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کنیریا بولتے بہت ہیں:منندر سنگھ

منندر سنگھ
پاکستان کے پاس صرف ایک تجربہ کار سپنر ہے:منندر سنگھ
بھارت کے سابق لیفٹ آرم سپنر منندر سنگھ نے پاکستانی لیگ سپنر دانش کنیریا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ضرورت سے زیادہ بولنے کے بجائے اپنی انگلیوں سے جادو دکھانے کے بارے میں سوچیں۔

بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں منندر سنگھ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دانش کنیریا ایک اچھے بولر ہیں لیکن ان میں صرف ایک بڑی خامی ہے کہ وہ بولتے بہت زیادہ ہیں۔

35 ٹیسٹ میچوں میں 88 اور59 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں66 وکٹیں حاصل کرنے والے منندر سنگھ نے کہا کہ جب بھی کوئی کھلاڑی بہت زیادہ بولتا ہے اور بلند دعوے کرتا ہے اس کی توجہ کھیل پر سے ہٹ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دانش کنیریا کا یہ کہنا کہ ان کا ہدف شین وارن کی سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ ہے خود انہی پر غیرضروری دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے کیونکہ جب آپ اتنے بڑے بالر سے موازنہ کرنا شروع کر دیں گے تو ایک دو میچوں میں وکٹیں نہ لینے پر خود ہی دباؤ کا شکار ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ 48 ٹیسٹ میچوں میں 208 وکٹیں حاصل کرنے والے کنیریا آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن کی سب سے زیادہ 708 وکٹوں سے آگے نکلنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں جبکہ سری لنکن سپنر مرلی دھرن 704 وکٹوں کے ساتھ شین وارن کے ریکارڈ کو اپنے نام کرنے کے بہت قریب آ چکے ہیں۔

منندر سنگھ نے کہا کہ’پاکستانی ٹیم کافی عرصے سے تیز بولنگ پر انحصار کرتی آئی ہے اور موجودہ حالات بھی یہی دکھائی دیتے ہیں کہ اس کے پاس صرف ایک تجربہ کار دانش کنیریا ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹ آرم سپنر عبدالرحمان اچھے بالر ہیں جنہیں انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں کھیلتے دیکھا اور بہت متاثر ہوئے ہیں تاہم ان میں ابھی تجربے کی کمی ہے۔

بھارت کے سابق کپتان اور اپنے دور کے مایہ ناز سپنر بشن سنگھ بیدی نے بھی بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا موجودہ اسپن اٹیک’ماٹھا‘یعنی کمزور ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ دانش کنیریا موجود ہیں تو بیدی نے اپنے مخصوص انداز میں برجستہ کہا کہ ’یقیناً وہ اچھے بولر ہیں لیکن دوسرے اینڈ پر کون ہے؟‘

بیدی نے کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم یہ سمجھتی ہے کہ اوسط درجے کے میڈیم پیس اٹیک سے سیریز جیت سکتی ہے تو وہ غلطی پر ہے۔ بشن سنگھ بیدی کے خیال میں انیل کمبلے کو کپتان بنانے کا فیصلہ دیر آئید درست آئید کے مصداق ہے۔

کنیریادانش کی مسٹری بال
کنیریا کا انگلینڈ کے خلاف پراسرار ہتھیار
کیپنگ مہنگی پڑی
’ کامران نے درجن بھر کیچ اور سٹمپ مِس کیے‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد