دانش کا ہدف سات سو وکٹیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لیگ سپنر دانش کنیریا کہتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں دو سو وکٹوں کی تکمیل ایک اہم سنگ میل ضرور ہے لیکن یہ ان کی منزل نہیں ہے اور وہ اپنا سفر سات سو وکٹوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔ تاہم وہ جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی وکٹ سے مطمئن نہیں ہیں۔ دانش کنیریا نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بولر کو وکٹ سے اسی وقت مدد ملتی ہے جب اس میں باؤنس ہو لیکن کراچی ٹیسٹ کی وکٹ پر انہیں بولنگ کرتے ہوئے کوئی مدد نہیں ملی۔ اگر گیند سپن بھی ہو رہی ہے تو بہت سست روی کے ساتھ جس پر بیٹسمین کو ایڈجسٹ کرنے کا بھرپور موقع مل جاتا ہے۔ ان کے خیال میں یہ وکٹ صحیح طرح تیار نہیں کی گئی۔ دانش کنیریا نے کہا کہ پاکستان سے باہر انہوں نے اس لیے زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں کیونکہ وہاں کی وکٹوں پر انہیں باؤنس ملا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کھیلے گئے22 ٹیسٹ میچوں میں دانش کنیریا نے96 وکٹیں حاصل کی ہیں البتہ ملک سے باہر انہوں نے زیادہ اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے25 ٹیسٹ میچز میں104 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ وہ وکٹوں کی ڈبل سنچری کا بے چینی سے انتظار کر رہے تھے۔ یہ یقیناً ان کے کریئر کا اہم سنگ میل ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اسی طرح اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سات سو وکٹوں تک پہنچیں۔ دانش کنیریا نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے سے ان کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور وہ اسی اعتماد کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں آتے ہیں۔ دانش کنیریا نے کہا کہ وہ اپنی کرکٹ سے بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ پاکستان کی فتوحات میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں۔ | اسی بارے میں کراچی: پاکستان کا مڈل آرڈر ناکام02 October, 2007 | کھیل ’کپتانی دی گئی تو سوچوں گا‘16 April, 2007 | کھیل پاکستان ۔ بڑوں کے بغیر ’بڑی‘ ٹیم07 March, 2007 | کھیل مسئلہ صرف فٹنس کا،’یقین نہیں آتا‘01 March, 2007 | کھیل کامران کی کیپنگ مہنگی پڑی: کنیریا02 February, 2007 | کھیل ہوم ٹیم کو فائدہ کیوں نہیں؟22 November, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||