کامران کی کیپنگ مہنگی پڑی: کنیریا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد زیادہ ہوتی اگر فیلڈرز خصوصاً وکٹ کیپر کامران اکمل ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھالیتے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دانش کنیریا نے پندرہ وکٹیں حاصل کیں جو فاسٹ بولر محمد آصف کی انیس وکٹوں کے بعد پاکستان کی طرف سے دوسری بہترین کارکردگی تھی۔ چھبیس سالہ دانش کنیریا نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے دورے سے لے کر جنوبی افریقہ تک کامران اکمل نے ان کی گیندوں پر درجن بھر سے زیادہ کیچز اور اسٹمپڈ ضائع کیے ہیں۔ اسپنر وکٹ کے معاملے میں وکٹ کیپر پر بہت زیادہ بھروسہ کرتا ہے اور اگر وہ اسٹمپڈ اور کیچ نہ کرے تو ردھم میں بولنگ کرنے والے بولر کو سخت مایوسی ہوتی ہے ساتھ ہی اس کا خمیازہ ٹیم کو بھگتنا پڑتا ہے۔ دانش کنیریا کے خیال میں کامران اکمل اس وقت فارم میں نہیں ہے وہ مشکل صورتحال سے نکلنے کے لئے سخت محنت کررہا ہے۔ اسے اسپن بولنگ پر کمزوری دور کرنے کے لئے نیٹ پر اسپنرز کے ساتھ خصوصی سیشن کرنے ہونگے۔
دانش کنیریا یہ ماننے کے لئے تیار نہیں کہ وہ ملک سے باہر زیادہ کامیاب اور میچ ونر نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر میچ کے لئے یکساں انداز میں محنت کرتے ہیں ۔ دانش کنیریا نے ملک سے باہر25 ٹیسٹ میچوں میں104 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جو پاکستانی لیگ اسپنرز میں مشتاق احمد کی31 ٹیسٹ میچوں میں118 وکٹوں کی بعد دوسری بہترین کارکردگی ہے۔ عبدالقادر ملک سے باہر27 ٹیسٹ میچوں میں صرف68 وکٹیں حاصل کرسکے تھے۔ دانش کنیریا جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے منتخب نہ ہونے پر سخت دلبرداشتہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ باب وولمر نے بھی ان کی موجودہ فیلڈنگ کارکردگی پر اطمینان ظاہر کیا ہے لیکن اس کے باوجود انہیں ون ڈے میں موقع نہیں دیا جارہا۔ کسی کرکٹر کو موقع دیے بغیر اس کے اچھے برے کے بارے میں رائے قائم کرنا ناانصافی ہے۔ وہ ون ڈے میں بھی اپنی صلاحیت ثابت کرسکتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔ ٹیسٹ میچوں میں وکٹیں حاصل کرنے والے دانش کنیریا کو صرف 16ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں موقع مل سکا ہے جن میں ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد12 ہے۔ | اسی بارے میں دانش کی ’عقل‘ کی باتیں04 March, 2005 | کھیل شاندار کارکردگی بیٹی کے نام 11 March, 2005 | کھیل بورڈ کو دانش کنیریا کی پریشانی29 July, 2005 | کھیل کنیریا: جادو جگانے کیلیےتیار09 October, 2005 | کھیل دانش کنیریا کا ’پراسرار ہتھیار‘08 November, 2005 | کھیل دانش کنیریا، لیگ اسپن کا سحر10 November, 2005 | کھیل ڈوپنگ کےطریقہ کار میں جھول تھا27 December, 2006 | کھیل کنیریا کوکرکٹرز نے مبارکباد نہیں دی23 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||