پاکستان 540 رنز پیچھے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بنگلور میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری میچ کے دوسرے دن کھیل کے ختم ہونے پر بھارت کی پہلی اننگز کے چھ سو چھبیس رنز کے جواب میں پاکستان نے چھیاسی رنز بنائے تھے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔ پاکستان کی طرف سے یاسر حمید اور سلمان بٹ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تھا۔ یاسر حمید انیس رنز بنا کر بھارتی کپتان کملے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ جبکہ سلمان بٹ نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ یاسر کی جگہ کپتان یونس خان کھیلنے آئے۔ بھارت کے نئے تیز رفتار بالر آئی شرما نے جو اپنی زندگی کا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں جب بالنگ کا آغاز کیا تو سلمان بٹ نے ان کی تین لگاتار گیندوں پر تین دلکش چوکے لگائے۔ بھارت کی اننگز کی خاص بات سورو گنگولی ڈبل سنچری تھی جو دو سو انتالیس رن بنا کر دانش کنیریا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ عرفان پٹھان ایک سو دو رن کر بنا کر کنیریا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے یاسر عرفات نے پانچ، کنیریا نے چار اور محمد سمیع نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ دوسرے روز بھارت نے کھیل کا آغاز کیا تو باسٹھ رنز کے اضافے کے بعد اس کی چھٹی وکٹ گر گئی۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کارتھک تھے جنہوں نے چوبیس رنز بنائے۔ اس وقت بھارت کا سکور چار سو ستائیس رنز تھا۔ کارتھک یاسر عرفات کی گیند پر وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پہلے روز اگرچہ انڈیا کا آغاز بہت برا ہوا لیکن اس کے بعد یوراج سنگھ اور سارو گنگولی نے بااعتماد کھیل پیش کرتے ہوئے نہ صرف سنچریاں بنائیں بلکہ انڈیا کو ایک مضبوط سکور کی طرف بھی لے گئے۔ دونوں کے درمیان 300 رنز کی پارٹنرشپ بنی اور 361 کے سکور پر یوراج سنگھ تیز بولر محمد سمیع کی گیند پر فیصل اقبال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 203 گیندوں پر 28 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 169 رنز بنائے۔ اس سے قبل اکسٹھ کے سکور پر انڈیا کے چار بلے باز آؤٹ ہو چکے تھے۔ میزبان ٹیم کے کپتان انیل کمبلے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت نے ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھیلنے والی ٹیم میں چار جبکہ پاکستان نے صرف ایک تبدیلی کی ہے۔ | اسی بارے میں یوراج 169 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے08 December, 2007 | کھیل شعیب آخری ٹیسٹ سے بھی باہر06 December, 2007 | کھیل کولکتہ ٹیسٹ بغیر ہار جیت کے ختم04 December, 2007 | کھیل ان فٹ گل کے متبادل یاسرعرفات29 November, 2007 | کھیل بھارت نے پہلا ٹیسٹ جیت لیا26 November, 2007 | کھیل کنیریا بولتے بہت ہیں:منندر سنگھ 20 November, 2007 | کھیل آخری میچ میں پاکستان کی فتح18 November, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||