BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 08 December, 2007, 05:48 GMT 10:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یوراج 169 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے
یوراج سنگھ
یوراج سنگھ نے پاکستان کے خلاف تیسری سنچری بنائی ہے
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ ٹیسٹ سیریز کے بنگلور میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری میچ کے پہلے روز اگرچہ انڈیا کا آغاز بہت برا ہوا لیکن اس کے بعد یوراج سنگھ اور سارو گنگولی نے بااعتماد کھیل پیش کرتے ہوئے نہ صرف سنچریاں بنائیں بلکہ انڈیا کو ایک مضبوط سکور کی طرف بھی لے گئے۔

دونوں کے درمیان 300 رنز کی پارٹنرشپ بنی اور 361 کے سکور پر یوراج سنگھ تیز بولر محمد سمیع کی گیند پر فیصل اقبال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 203 گیندوں پر 28 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 169 رنز بنائے۔

اس سے قبل اکسٹھ کے سکور پر انڈیا کے چار بلے باز آؤٹ ہو چکے تھے۔

میزبان ٹیم کے کپتان انیل کمبلے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور وسیم جعفر اور گوتم گمبھیر نے اننگز کا آغاز کیا لیکن آٹھویں اوور میں ہی گمبھیر پانچ رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کامران اکمل کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ اس وقت بھارت کا سکور صرف آٹھ رنز تھا۔

گمبھیر کے آؤٹ ہونے پر راہل ڈراوڈ کھیلنے آئے ہیں۔ لیکن وہ صرف انیس رنز بنا کر یاسر عرفات کی گیند پر مصباح الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس وقت بھارت کا سکور چوالیس رنز تھا۔

یاسر عرفات
یاسر عرفات نے عمدہ بولنگ کی اور تین وکٹ حاصل کیے

صرف چھ رنز کے اضافے بعد بھارت کی تیسری وکٹ اس وقت گری جب کولکتہ ٹیسٹ کے مین آف دی میچ وسیم جعفر کو یاسر عرفات نے ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

یاسر عرفات نے اپنی دھواں دار بالنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور وی ایس لکشمن کو پانچ رنز پر کلین بولڈ کر دیا۔ بھارت کی چوتھی وکٹ اکسٹھ رنز پر گری۔

بھارت نے ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھیلنے والی ٹیم میں چار جبکہ پاکستان نے صرف ایک تبدیلی کی ہے۔

مایہ ناز بلے باز سچن تندولکر، وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی اور فاسٹ بالرز ظہیر خان اور مناف پٹیل زخمی ہونے کی وجہ سے نہیں کھیل رہے۔ ان کھلاڑیوں کی جگہ گوتم گمبھیر، یوراج سنگھ، عرفان پٹھان اور ایشانت شرما کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان نے فاسٹ بالر سہیل تنویر کے جگہ آل راؤنڈر یاسر عرفات کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ بھارت کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد