شعیب آخری ٹیسٹ سے بھی باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک ٹخنے کی چوٹ سے صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں اور وہ بھارت کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔ سنیچر سے شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری نائب کپتان یونس خان نبھائیں گے۔ شعیب ملک دلّی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد فٹبال کھیلتے ہوئے ٹخنہ مڑ جانے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ اس میچ میں بھی یونس خان کے کپتانی کی تھی اور ان کی شاندار سنچری کی بدولت ہی پاکستان یہ میچ بچانے میں کامیاب ہوا تھا۔ شعیب ملک کی چوٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے پاکستان ٹیم کے میڈیا مینیجر احسان ملک کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کو’ ہڈیوں کے ایک مقامی ڈاکٹر نے مزید پانچ دن تک پاؤں پر پلستر چڑھائے رکھنے کو کہا ہے‘۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ بنگلور کے چنا سوامی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور بھارت کو بھی اس میچ کے لیے فاسٹ بالر ظہیر خان اور مناف پٹیل کی خدمات حاصل نہیں۔ ظہیر خان ٹخنے اور مناف کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ بھارت کو تاحال اس سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ پاکستان کے کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ فیصلہ کن ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ’ ہم نے دو سال قبل انہی حالات میں سیریز برابر کی تھی اور اب ہم بنگلور میں بھی یہی کریں گے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ’چنا سوامی سٹیڈیم ہمارے لیے خوش قسمت میدان ہے۔ ہم اس میچ میں نئے عزم سے کھیلیں گے اور آپ بنگلور میں ایک مختلف پاکستانی ٹیم دیکھیں گے‘۔ | اسی بارے میں کولکتہ ٹیسٹ بغیر ہار جیت کے ختم04 December, 2007 | کھیل کولکتہ:شعیب کی شرکت مشکوک28 November, 2007 | کھیل ان فٹ گل کے متبادل یاسرعرفات29 November, 2007 | کھیل بھارت نے پہلا ٹیسٹ جیت لیا26 November, 2007 | کھیل پہلا پاک بھارت ٹیسٹ جمعرات سے21 November, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||