کولکتہ:شعیب کی شرکت مشکوک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک کی شرکت مشکوک ہے اور جمعرات کو ہونے والے فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہی ٹیم میں ان کی شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔ اگر شعیب ملک فٹ نہ ہوئے تو کپتانی کی ذمہ داری یونس خان نبھائیں گے۔ شعیب ملک پیر کو بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد فٹبال کھیلتے ہوئے ٹخنہ مڑ جانے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے اور بدھ کو بھی وہ تربیتی سیشن میں حصہ نہیں لے سکے۔ شعیب ملک کے علاوہ پاکستان ٹیم کے چند دیگر کھلاڑی بھی مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔ فاسٹ بالر شعیب اختر کو پہلے ٹیسٹ کے بعد بخار کی وجہ سے ہسپتال لے جانا پڑا تھا لیکن اب ان کی طبیعت بہتر ہے وہ جمعرات کو تربیتی سیشن میں شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ مڈل آرڈر بلے باز مصباح الحق بھی بخار اور گلے کے انفیکشن میں مبتلا ہیں۔ تاہم پہلے ٹیسٹ میں زخمی ہونے کی وجہ سے حصہ نہ لینے والے فاسٹ بالر عمر گل فٹ ہوگئے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ جمعہ سے کولکتہ میں شروع ہو رہا ہے اور بھارت کو تین میچوں کی اس سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ | اسی بارے میں بھارت نے پہلا ٹیسٹ جیت لیا26 November, 2007 | کھیل کمبلے اور ہربجھن کی کامیاب پارٹنرشپ27 November, 2007 | کھیل دلّی: پانچ آؤٹ، پاکستان مشکل میں24 November, 2007 | کھیل پہلا ٹیسٹ: بھارت جیت کی راہ پر25 November, 2007 | کھیل مصباح بھارتی بالرز کے سامنے جم گئے22 November, 2007 | کھیل فاسٹ بالر زخمی، یوراج ٹیم سے باہر21 November, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||