کمبلے اور ہربھجن کی کامیاب پارٹنرشپ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دہلی کا فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ انیل کمبلے کے لئے ہمیشہ یادگار رہا ہے۔ یہ وہی گراؤنڈ ہے جہاں انہوں نے آٹھ سال قبل پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اننگز کی دس کی دس وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اور یہ گراؤنڈ ایک بار پھر انیل کملے کے لیے اچھا ثابت ہوا جب انیل کمبلے فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ میں چھ ٹیسٹ میچز میں55 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ 119 ٹیسٹ میچ کھیل کر وہ 573 وکٹیں لے چکے ہیں جن میں سے بھارتی سر زمین پر ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد332 ہوچکی ہے۔ حالیہ برسوں میں انیل کمبلے کو دوسرے اینڈ پر آف اسپنر ہربھجن سنگھ کا ساتھ حاصل رہا ہے۔’ بھجی‘ کے نام سے اپنے ساتھیوں میں مشہور ہربھجن سنگھ بھی کمبلے کی طرح بھارت کی متعدد کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ 58ٹیسٹ میچوں میں ہربھجن سنگھ کی وکٹوں کی تعداد241 ہے جن میں سے165 وکٹیں انہوں نے اپنے ملک میں حاصل کی ہیں۔
انیل کمبلے اور ہربھجن سنگھ کا مشترکہ بالنگ اٹیک بھارت میں زیادہ کامیاب رہا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان دونوں کے مشترکہ 43 ٹیسٹ میچوں میں بھارت نے20 ٹیسٹ جیتے ہیں جن میں سے14 کامیابیاں بھارتی سرزمین پر حاصل کی گئی ہیں۔صرف 6 ٹیسٹ میچز ملک سے باہر جیتے ہیں جن میں سے دو بنگلہ دیش، ایک انگلینڈ، دو زمبابوے اور ایک ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے۔ انیل کمبلے کے سامنے اب شین وارن اور مرلی دھرن کی وکٹیں ہیں۔ بہت سے لوگوں کے خیال میں کمبلے کے لئے وہاں تک پہنچنا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے کیونکہ ملک سے باہر ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی رفتار اتنی تیز نہیں۔ دوسری جانب بظاہر ریکارڈز سے بے نیاز ہربھجن سنگھ اپنی کرکٹ سے بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں اور جہاں بھی انہیں موقع ملتا ہے وہ کسی سے پیچھے نہیں رہتے۔ پاکستان کے خلاف دہلی ٹیسٹ میں اگرچہ بھجی کی وکٹوں کی تعداد صرف تین رہی لیکن دوسری اننگز میں انہی کی حاصل کردہ محمد یوسف اور شعیب ملک کی وکٹوں نے پاکستان کے لئے میچ میں رہنے کی رہی سہی امید بھی ختم کردی۔ | اسی بارے میں تندولکر کپتانی کے لیے تیار نہیں06 November, 2007 | کھیل ڈراوڈ ٹیم سے باہر، سہواگ کی واپسی27 October, 2007 | کھیل انڈیا ایک صفر کی برتری سے آگے08 November, 2007 | کھیل پاک بھارت مقابلے ایشز سے ’بڑے‘01 November, 2007 | کھیل پاکستان چھ وکٹوں سے جیت گیا02 November, 2007 | کھیل ہردوسرے سال انڈیا سے سیریزکامشورہ04 November, 2007 | کھیل انڈیا: گوہاٹی میچ 5 وکٹ سے فتح05 November, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||