ہردوسرے سال انڈیا سے سیریزکامشورہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کو ایشز کا طرز اپناتے ہوئے ہر دو سال میں ٹیسٹ سریز کھیلنی چاہئے۔ یونس خان کا کہنا ہے کہ اس طرح دونوں ٹیموں کو منصوبہ بندی اور تیاری کے لیے زیادہ وقت مل جائے گا اور کھیل کا لطف دوبالا ہوگا۔ انڈیا اور پاکستان تین ٹیسٹ میچوں سے پہلے پانچ ون ڈے سیریز کھیلیں گے جو پانچ نومبر سےگوہاٹی میں شروع ہو رہی ہے۔ پاکستان کی ٹیم میں شعیب اختر تیرہ میچوں کی پابندی کے بعد واپس آئے ہیں جبکہ انڈین ٹیم میں ویریندر سہواگ کی واپسی ہوئی ہے۔ دونوں ٹیمیں پہلے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی آمنے سامنے تھیں جو انڈیا نے پانچ رنز سےجیت لیا تھا۔ جمعہ کو دلی میں وارم اپ میچ میں دو وکٹ لینے والے یونس خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ دونوں ممالک میں مقبول ترین کھیل ہے اور لوگ ہمیں کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان کو ایشز کی طرح ہردو سال میں سیریز کا انعقاد کرنا چاہئے۔ انڈیا پاکستان کی یہ سیریز جیف لاسن کی کوچ کی حیثیت سے پہلی سیریز ہوگی اور انہیں اس سیریز کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہے۔ پاکستانی کوچ کا کہنا ہے کہ انڈیا کا کئی مرتبہ دورہ کرنے کے بعد یہ اندازہ ہوگیا ہے کہ دونوں ممالک کے لوگ کرکٹ کو انتہائی جذباتی انداز میں دیکھتے ہیں اور کئی مرتبہ یہ کھیل سے زیادہ بڑھ کر ہوجا تا ہے اور جو ٹیم اس دباؤ سے بہتر طریقے سے نمٹتی ہے وہ جیت جاتی ہے۔ انڈیا کے سلیکٹرز نے ٹیم میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے راہل دراوڑ اور دنیش کارتک کی جگہ گوتم گمبھیر اور سہواگ کو لینے کا فیصلہ کیا جبکہ پاکستانی ٹیم آصف کے بغیر کھیلے گی جو اس وقت زخمی ہیں۔ | اسی بارے میں پاکستان چھ وکٹوں سے جیت گیا02 November, 2007 | کھیل پاکستان ڈھیر، جیتا ہوا میچ ہارگئے29 October, 2007 | کھیل ایشیز: آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ18 December, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||