پاکستان چھ وکٹوں سے جیت گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے کرکٹ دورے کا شاندار انداز میں آغاز کرتے ہوئے پاکستان نے جمعہ کو دلی کی ٹیم کو ایک وارم اپ میچ میں چھ وکٹوں سے بہ آسانی شکست دیدی۔ دلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم اپنے پچاس اوورز میں صرف 213 رنز ہی بنا سکی۔ سلمان بٹ نے فارم میں واپس آتے ہوئے تراسی رن بنائےاور پاکستان نے مطلوبہ اسکور تینتالسویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔ مصبح الحق اور یاسر حمید نے 39 اور 33 رنز بنائے۔ کامران اکمل کے جلدی ہی آؤٹ ہوجانے کےباوجود پاکستان نے صرف چھ اورز میں66 رنز بنا لیے تھے۔ سلمان بٹ کو مین آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔ نائب کپتان یونس خان نے دو وکٹ حاصل کیے۔ دہلی کی اننگز کا آغاز کافی خراب رہا اور تیرہ اوورز میں اس کے چار کھلاڑی پولین لوٹ چکے تھے جبکہ صرف چھتیس رن بنے تھے۔ لیکن رجت بھاٹیا اور شکھر دھون نے نصف سینچریاں بناکر اننگز کو سنبھالا۔ |
اسی بارے میں اوپننگ کے لیے تیار ہوں:شعیب ملک01 November, 2007 | کھیل میری وجہ سے سیریز ہارے: آفریدی01 November, 2007 | کھیل ’جھگڑا آفریدی سے ہوا تھا‘08 September, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||