لیگ: براہِ راست معاہدہ نہیں ہو گا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹرز بھارت میں ہونے والی پریمیئر لیگ میں کھیلیں گے لیکن وہ براہ راست لیگ سے معاہدہ نہیں کرسکیں گے بلکہ ان کی شرکت پاکستان کرکٹ بورڈ کے توسط سے ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت حسین نغمی نے جو آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جوہانسبرگ آئے تھے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کے صدر رے مالی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے جس لیگ کا اعلان کیا ہے وہ پاکستان کے بغیر نہیں کھیلی جائے گی۔ شفقت حسین نغمی نے کہا کہ جب بھارتی کرکٹ بورڈ نے لیگ کا اعلان کیا تو اس میں بھارت، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈز کو شامل کیا گیا تھا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے بھی یہ واضح کردیا تھا کہ پاکستان کی شرکت اس لیگ میں ضروری ہے جبکہ انہوں نے آئی سی سی کے صدر رے مالی سے بات کی جن کا کہنا ہے کہ اس لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت یقینی ہوگی۔
شفقت حسین نغمی کا کہنا ہے کہ چونکہ اس بھارتی لیگ میں تمام کرکٹ بورڈز شریک ہیں لہذا کوئی بھی کھلاڑی انفرادی طور پر معاہدہ نہیں کرسکے گا بلکہ یہ کھلاڑی پاکستان کرکٹ بورڈ منتخب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کو بھارت میں کھیلنے کا اچھا معاوضہ ملے گا۔ شفقت حسین نغمی نے بتایا کہ2011ء ورلڈ کپ کے فارمیٹ کا فیصلہ آئی سی سی اپنے طور پر نہیں کرے گی بلکہ اس بارے میں چاروں میزبان ملک پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا پہلے فارمیٹ پر اتفاق کرنے کے بعد اسے آئی سی سی کے سامنے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے جوہانسبرگ کے اجلاس میں مختلف فارمیٹ کے بارے میں غور کیا گیا جن میں ٹیموں میں کمی، اضافہ، راؤنڈرابن لیگ وغیرہ شامل ہیں۔ شفقت حسین نغمی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے دورۂ بھارت کے موقع پر بنگلور میں چاروں کرکٹ بورڈز کے نمائندے فارمیٹ کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے لیکن اس سے پہلے بھی آئی سی سی سے رابطہ رکھا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے شعیب اختر کے واقعے کے بارے میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کے وطن واپس پہنچنے کے بعد مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کے بیانات لیے جائیں گے جس کے بعد جرم ثابت ہونے پر شعیب اختر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ | اسی بارے میں پاکستان پریمئر لیگ کا اعلان15 September, 2007 | کھیل ٹوئنٹی 20 چیمپئنز لیگ کا اعلان14 September, 2007 | کھیل ’وقت ملا تو انڈین لیگ کھیلوں گا‘31 August, 2007 | کھیل ’انڈین لیگ کے حامی نہیں‘28 August, 2007 | کھیل ’انڈین کرکٹ لیگ، خدشات بےجا‘25 August, 2007 | کھیل کپل کرکٹ اکیڈمی سے فارغ 21 August, 2007 | کھیل انڈین کرکٹ لیگ پر ملا جلا ردعمل20 August, 2007 | کھیل انڈین لیگ: حقیقت پسندی کا لمحہ20 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||