’انڈین لیگ کے حامی نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک انڈین کرکٹ لیگ کی حمایت نہیں کرے گی جبکہ تک بھارتی کرکٹ بورڈ اس لیگ کو تسلیم نہ کر لے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ملک میں شروع ہونے والی اس لیگ کو قبول نہیں کیا ہے اور اس نے لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ آئی سی سی کے سربراہ میلکم سپیڈ کا کہنا تھا کہ’ بھارت میں کرکٹ کے انتظامات کے حوالے سے بی سی سی آئی وہ واحد ادارہ ہے جسے آئی سی سی نے تسلیم کیا ہے‘۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ’ ہمیں تاحال آئی سی ایل کی جانب سے انہیں تسلیم کرنے کے حوالے سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے لیکن ہمارے پاس اس قسم کے معاملات پر فیصلے کے لیے ایک پانچ مرحلوں پر نظام موجود ہے‘۔ میلکم سپیڈ کے مطابق آئی سی سی یہ جاننا چاہے گی کہ کیا یہ لیگ کرکٹ کے کھیل کی ترویج کے لیے ہے، اس میں کون سے کھلاڑی شامل ہیں، کیا ان کھلاڑیوں کے اپنے ممالک کے کرکٹ بورڈز سے معاہدے ہیں اور یہ کہ لیگ کب اور کہاں کھیلی جائے گی اور کیا میچ فکسنگ کے حوالے اقدامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا ان سب مراحل کے بعد’ آخری مرحلے میں ہم درخواست دہندہ سے پوچھتے ہیں کہ کیا ممبر بورڈ نے اس کی اجازت دی ہے اور اگر جواب نفی میں ہو تو ہم اسے تسلیم نہیں کرتے‘۔ یاد رہے کہ بی سی سی آئی اور انڈین کرکٹ لیگ کے باہمی تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں اور جہاں کرکٹ بورڈ نے آئی سی ایل سے وابستہ کپل دیو کو قومی کرکٹ اکیڈمی کی سربراہی سے برطرف کر دیا ہے وہیں انڈین لیگ کی جانب سے دلی کی عدالت میں بی سی سی آئی کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی ایک نجی ادارہ ہے اور اسے بھارت بھر میں کرکٹ کے کھیل اور اس کے انتظام پر اجارہداری قائم کرنے کا کوئی حق نہیں۔ | اسی بارے میں ’انڈین کرکٹ لیگ، خدشات بےجا‘25 August, 2007 | کھیل کپل کرکٹ اکیڈمی سے فارغ 21 August, 2007 | کھیل انضمام، یوسف انڈین لیگ میں20 August, 2007 | کھیل انڈین لیگ: حقیقت پسندی کا لمحہ20 August, 2007 | کھیل انڈین کرکٹ لیگ پر ملا جلا ردعمل20 August, 2007 | کھیل انڈین لیگ، سری لنکا کی وارننگ11 August, 2007 | کھیل انڈین لیگ کھیلیں: سابق کرکٹرز03 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||